مددگار یا مکار؟ لیبیا کشتی حادثہ، باجوڑ کے 35 نوجوان لاپتا

مددگار یا مکار؟

لیبیا کے قریب کشتی الٹنے سے باجوڑ کے 35 نوجوانوں کے ڈوبنے کا خدشہ ہے۔ سوال یہ ہے کہ انھیں اس خطرناک راستے پر کس نے دھکیلا؟ وہ جو خود کو مددگار کہتے ہیں یا وہ جن کا اصل نام مکار ہے؟

عمران خان کے بیٹے بھی سیاست میں آنےکےلیے تیار

عمران خان کے بیٹے اگست میں پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک میں شمولیت کے ساتھ سیاست میں باقاعدہ انٹر ہوں گے۔
عمران خان کے بیٹے اگست میں پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک میں شمولیت کے ساتھ سیاست میں باقاعدہ انٹر ہوں گے۔ 5 اگست کو عمران خان کی گرفتاری کے دو سال مکمل ہونے پر تحریک عروج پر پہنچ جائے گی؛ علیمہ خان کا اعلان

اگست کے ماہ میں عمران خان کی گرفتاری کے دو سال مکمل ہوجائیں گے

July 9, 2025

بانی تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نےگفتگوکرتےہوئےکہا کہ عمران خان کے بیٹے سلیمان اور قاسم بھی جلد آکر احتجاجی تحریک کا حصہ بنیں گے۔


اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران علیمہ خان نے کاکہناتھا کہ عمران خان کی احتجاجی تحریک کا آغاز ہو چکا ہے، عمران خان کا کہنا ہے کہ اب کوئی اور راستہ نہیں بچا، تمام دروازے بند ہو چکے ہیں۔

عمران خان کی رہائی کے لیے نئی تحریک کا آغاز


ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے ہدایت دی ہے کہ تحریک 5 اگست کو اپنے عروج کو پہنچے گی کیونکہ اس دن خان کی قید کو دو سال پورے ہو جائیں گے اور پی ٹی آئی قیادت جلد ہی احتجاجی تحریک کی مکمل تاریخ اور منصوبے کا اعلان کرے گی ۔
علیمہ خان نے مزید کہا کہ سلیمان اور قاسم ملک پہنچنے کے بعد احتجاجی تحریک میں شریک ہونگے جہاں وہ اپنے والد پر ہونے والے ظلم کے بارے میں انسانی حقوق کے اداروں کو آگاہ کریں گے ۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی آزادی، انصاف اور قانون کی بالادستی کے لیے کھڑے ہوں کیونکہ عوام کے حقوق چھین لیے گئے ہیں اور عدلیہ نے بھی انصاف دینا چھوڑ دیا ہے ۔
علیمہ خان نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے واضح کیا ہے کہ جو لوگ احتجاجی تحریک کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے، وہ اپنے عہدوں سے الگ ہو جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے کسی بھی قسم کے مذاکرات کی بات نہیں کی بلکہ وہ مکمل طور پر تحریک پر فوکس کر رہے ہیں۔


یہ باتیں ایسے وقت پر سامنے آئی ہیں جب عمران خان جیل میں قید ہیں اور پی ٹی آئی ملک میں اپنی احتجاجی تحریک کو جاری رکھنے کی کوشش کر رہی ہے۔

دیکھیں: پاکستان نے 500 ارب روپے کا قرض 4 سال قبل ادا کر دیا

متعلقہ مضامین

شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں افغان صوبہ خوست سے تعلق رکھنے والا دہشت گرد قاری خیر اللہ ہلاک ہو گیا۔

November 25, 2026

سعودی اتحادی افواج نے یمن کی الحدیدہ بندرگاہ اور صعدہ میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے، حوثیوں نے سعودی بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی۔

November 25, 2026

پاکستانی میڈیا گروپس کی ماہانہ کروڑوں روپے کی ڈیجیٹل آمدن، بیرونِ ملک اکاؤنٹس، ٹیکس چوری اور ملازمین کی رکی ہوئی تنخواہوں پر شدید سوالات اٹھ گئے ہیں۔

November 25, 2026

پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی کی تاریخی خلائی مشن میں شرکت پر عسکری قیادت نے قوم اور سپارکو کی ٹیموں کو مبارکباد پیش کی۔

November 25, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *