مددگار یا مکار؟ لیبیا کشتی حادثہ، باجوڑ کے 35 نوجوان لاپتا

مددگار یا مکار؟

لیبیا کے قریب کشتی الٹنے سے باجوڑ کے 35 نوجوانوں کے ڈوبنے کا خدشہ ہے۔ سوال یہ ہے کہ انھیں اس خطرناک راستے پر کس نے دھکیلا؟ وہ جو خود کو مددگار کہتے ہیں یا وہ جن کا اصل نام مکار ہے؟

شمالی وزیرستان میں افغان دہشت گرد قاری خیر اللہ ہلاک؛ پاکستان کا مؤقف پھر ثابت

شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں افغان صوبہ خوست سے تعلق رکھنے والا دہشت گرد قاری خیر اللہ ہلاک ہو گیا۔
وزیرستان میں افغان دہشت گرد ہلاک؛ سرحد پار دہشت گردی پر پاکستان کا مؤقف پھر ثابت

دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الخوارج کا افغان دہشت گرد قاری خیر اللہ ہلاک، اسلحہ برآمد۔

November 25, 2026

پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کی کارروائیوں میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کا ایک اور ناقابلِ تردید ثبوت سامنے آ گیا ہے، جس سے سرحد پار دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کا دیرینہ مؤقف ایک بار پھر درست ثابت ہوا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 18 نومبر کو شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب کارروائی کی، جس کے دوران فتنہ الخوارج سے وابستہ ایک افغان دہشت گرد قاری خیر اللہ ہلاک ہو گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد قاری خیر اللہ کا تعلق افغانستان کے صوبہ خوست سے تھا۔ سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران ہلاک افغان دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔

دفاعی و سیکیورٹی ماہرین کے مطابق دتہ خیل آپریشن میں مارے جانے والے افغان دہشت گرد کی شناخت پاکستان کے اس مؤقف کی واضح تائید کرتی ہے کہ ملک میں بدامنی پھیلانے والے عناصر کو سرحد پار سے مدد حاصل ہے۔

ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں افغان شہریوں کا مسلسل ملوث پایا جانا اس بات کا بین ثبوت ہے کہ موجودہ طالبان رجیم دہشت گرد عناصر کی سرپرستی اور سہولت کاری کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

کراچی کے علاقے بلوچ کالونی میں زیر تعمیر سات منزلہ عمارت گرنے سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔ 40 سے 45 افراد کی موجودگی کا خدشہ ہے۔

November 25, 2026

سعودی اتحادی افواج نے یمن کی الحدیدہ بندرگاہ اور صعدہ میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے، حوثیوں نے سعودی بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی۔

November 25, 2026

پاکستانی میڈیا گروپس کی ماہانہ کروڑوں روپے کی ڈیجیٹل آمدن، بیرونِ ملک اکاؤنٹس، ٹیکس چوری اور ملازمین کی رکی ہوئی تنخواہوں پر شدید سوالات اٹھ گئے ہیں۔

November 25, 2026

پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی کی تاریخی خلائی مشن میں شرکت پر عسکری قیادت نے قوم اور سپارکو کی ٹیموں کو مبارکباد پیش کی۔

November 25, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *