واٹس ایپ کے مقابلے میں ایک نئی ایپ متعارف کروائی گئی ہے جس سے ایسے مقام پر بھی فائدہ اُٹھایا جاسکتاہے جہاں صارف کو نیٹ ورک، سگنل جیسے مسائل درپیش ہوں۔
ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی نے واٹس ایپ کے مقابلے میں ایک نئی ایپ متعارف کروائی ہے جس سے آپ وائی فائی یا موبائل سروس کی عدمِ موجودگی میں بھی فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔
چیٹ بوٹ ایپ بلوٹوتھ سگنل کے ذریعے چلتی ہے جس سے صارفین ایسے مواقع پر بھی باہم رابطہ کر سکتے ہیں جہاں نیٹ ورک کمزور یا مکمل بند ہو، مثلاً احتجاجی مظاہرہ، دھرنا اور دیہات و بیابان وغیرہ۔
اس ایپ کی اہم بات یہ ہیکہ عموماً بلوٹوتھ کی مقدار تقریباً 100 میٹر ہوتی ہے لیکن چیٹ بوٹ بلوٹوتھ میش کے ذریعے مذکورہ مقدار یعنی سو کے ہندسے کوبھی عبور کرلیتا ہے۔
ذرائع کے مطابق صارفین کےلیے چیٹ بوٹ ایپ محفوظ ترین ایپ ہے۔ اس لیے کہ صارفین کو استعمال کے دوران کسی بھی طرح کی ذاتی معلومات مثلاً ای میل، فون نمبر یا اکاؤنٹ نمبر نہیں دینا پڑتا۔
ایک خبر میں تو یہاں تک کہا گیا کہ چیٹ بوٹ ایسے صارفین کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے جو کسی ایسے ایپ پر انحصار نہیں کرتے جو صارف سے ذاتی معلومات کا تقاضہ کرے۔
جبکہ دوسری جانب یہ بھی کہا جارہا ہے جیسے موبائل فون کے اوائل دور میں صارفین کی باقاعدہ نگرانی کے لیے پالیسی مرتب نہیں کی گئی تھی، صارفین کو ازادی دینے کی بناء پر دہشتگردی، فتنہ و فساد میں بڑا اہم کردار رہا کہیں دوبارہ ایسا تو کچھ نہیں ہونے جارہا۔
اس ایپ کی اہم خصوصیت یہ بھی ہے صارف کو اس میں میسج ڈلیٹ نہیں کرنے پڑتے بلکہ خود کار طریقے میسج ڈیلیٹ ہو جاتے ہیں، ساتھ ہی ایپ میں گروپ چیٹ کی سہولت بھی میسر ہے جنہیں رومز کہا جاتا ہے۔ ان رومز میں کئی لوگ ایک ہی دورانیے میں ایک دوسرے سےبات چیت بھی کر سکتے ہیں۔.
جبکہ ڈورسی کے مطابق اس ایپ میں جدت لانے سے دیگر نیٹ ورک کے ذریعے رابطے کی مقدار مزید بڑھائی جاسکتی ہے۔