نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت۔
تیانجن چائنہ: پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے حالیہ دورہ چین کے دوران چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ اہم ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان سفارتی روابط اور باہمی تعاون کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
دورانِ ملاقات وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وزرائے خارجہ اجلاس کی بہترین میزبانی پر وزیر خارجہ وانگ یی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اہم اُمور پر تبادلہ خیال کیا بالخصوص سی پیک جیسے اہم مسئلے پر۔ اور ساتھ ساتھ پاک۔ چائنہ تجارتی سرگرمیاں، تزویراتی تعاون سمیت اہم شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر غور کیا گیا۔،
ملاقات کے آخر جانبین نے علاقائی امن و استحکام اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے تجدیدِ عزم کرتے ہوئے پختہ عزم کا اظہار کیا۔
 
								 
								 
								 
								 
								 
								 
								 
															