کوئٹہ: بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان باشندوں کے خلاف آج سے کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی زیرصدارت اجلاس میں افغان مہاجرین کی واپسی کا تفصیلاً جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اور سکیورٹی ذمہ داران سمیت اہم ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کوئٹہ میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان مہاجرین کے خلاف آج سے کارروائی اغاز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا ہے کہ پی او آر کارڈ ہولڈرز کو قیام کے لیے 31 جولائی تک کی میعاد تھی جو ختم ہو گئی ہے، لہذا آج سے کوِٗٹہ شہر و اطراف میں آباد غیرقانونی افغان مہاجرین کے خلاف باقاعدہ طور پر کارروائی کا آغاز کردیا جائے گا۔
یاد رہے مذکورہ فیصلے سے قبل ماضی میں پنجاب، کے پی سے بڑی تعداد میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کو واپس اپنے ملک بھیجا گیا ہے۔
دیکھیں: بنوں میں پاک آرمی اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن