سوراب میں بارود سے بھری گاڑی کے دھماکے اور سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں فتنۃ الہندوستان کے 18 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ واقعے میں 3 شہری جاں بحق اور 2 اہلکار زخمی ہوئے۔

August 12, 2026

بدخشان میں سونے کی کان کنی پر طالبان قیادت اور کمانڈر جمعہ خان فاتح کے درمیان شدید اختلافات کے بعد ان کے داماد کو حراست میں لینے کے بعد مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا۔

August 12, 2026

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 38ویں مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ افغانستان خطے کے لیے دہشت گردی کا بڑا مرکز بن چکا ہے، جہاں طالبان کی سرپرستی میں فتنة الخوارج اور القاعدہ سرگرم ہیں۔

August 12, 2026

پاکستان نے بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز پر حوثیوں کے حملے کی شدید مذمت کی، جس میں 3 پاکستانی شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔ حملے کو بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا گیا۔

August 12, 2026

شمالی وزیرستان میں آپریشن 11 گرج کے تحت سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں میں 62 خوارج ہلاک، چار اہم کمانڈر بھی مارے گئے، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد۔

August 12, 2026

بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سکیورٹی فورسز نے قلات، خضدار اور سوراب میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کرتے ہوئے مزید 22 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

August 12, 2026

امریکی صدر کا بھارت کے ساتھ محصولات بڑھانے اور جرمانہ عائد کرنے کا اعلان

امریکہ کی جانب سے محصولات بڑھانے کی دھمکی بھارت کی خارجہ پالیسی اور سفارتی حکمت عملی میں موجود خامیوں کو ظاہر کرتی ہے
امریکہ کی جانب سے محصولات بڑھانے کی دھمکی بھارت کی خارجہ پالیسی کی اور سفارتی حکمت عملی میں موجود خامیوں کو ظاہر کرتی ہے

گزشتہ دنوں میں عالمی شراکت داروں کے بجائے روس سے تیل کی خرید و فروخت کرنا بھارت کےمفاد پرست ہونے کو ظاہر کرتا ہے

August 6, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھارت اور روس کے درمیان تیل کی خرید و فروخت پر شدید تنقید کی ہے۔ امریکی صدر نے بھارت پر یوکرین جنگ سے فائدہ اٹھانے کا الزام لگایا ہے اور ساتھ ہی بھارتی مصنوعات پر محصولات بڑھانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

بھارت روس کے تجارتی معاملات پر ٹرمپ کی تنقید اس بات کو واضح کرتی ہیکہ بھارت اپنے معاشی مفادات کی خاطر اپنے اتحادیوں کو نظر کرسکتا ہے۔ گزشتہ دنوں میں عالمی شراکت داروں کے بجائے روس سے تیل کی خرید و فروخت کرنا بھارت کےمفاد پرست ہونے کو ظاہر کرتا ہے۔

بھارت کا مذکورہ اقدام ایسی خارجہ پالیسی کی عکاسی کرتی ہے جو اتحادیوں اور بین الاقوامی استحکام پر ذاتی فائدے و مفاد کو ترجیح دیتی ہے۔

بھارت کا یہ اقدام یوکرین جنگ میں ایک طرح سے روس کو مالی معاونت فراہم کر رہا ہے اور خاص طور پر اس تناظر میں جب بھارت اپنے اپ کو عالمی قیادت کے طور پر پیش کرے تو ایسے اقدام کسی بھی طرح سے عالمی رہنما و قیادت کو زیب نہیں دیتے۔

بھارتی حکومت کا طرز عمل اور دوسروں پر الزام تراشی اس کی بوکھلاہٹ اور اکیلے پن کو ظاہر کرتا ہے۔ کیونکہ بھارت اس وقت شدید معاشی نقصان کا سامنا کر رہا ہے۔

ایک بڑے تجارتی شراکت دار (امریکہ) کی جانب سے محصولات بڑھانے کی دھمکی بھارت کی خارجہ پالیسی کی اور سفارتی حکمت عملی میں موجود خامیوں کو ظاہر کرتی ہے، جو اسے مضبوط اتحادیوں کو ناراض کی وجہ بھی بن رہی ہے۔

یہ صورت حال بھارتی حکومت پر ایک چیز واضح کرتی ہے کہ بھارت کی معاشی ترقی اور سفارت کاری کا انحصار صرف اسکے اپنے بس میں نہیں ہے بلکہ اس بات پر ہیکہ عالمی سطح بھارت کس حد تک اصولوں کی پاسداری کرتا ہے۔

دیکھیں: دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم استحصال کشمیر منا رہے ہیں

متعلقہ مضامین

سوراب میں بارود سے بھری گاڑی کے دھماکے اور سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں فتنۃ الہندوستان کے 18 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ واقعے میں 3 شہری جاں بحق اور 2 اہلکار زخمی ہوئے۔

August 12, 2026

بدخشان میں سونے کی کان کنی پر طالبان قیادت اور کمانڈر جمعہ خان فاتح کے درمیان شدید اختلافات کے بعد ان کے داماد کو حراست میں لینے کے بعد مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا۔

August 12, 2026

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 38ویں مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ افغانستان خطے کے لیے دہشت گردی کا بڑا مرکز بن چکا ہے، جہاں طالبان کی سرپرستی میں فتنة الخوارج اور القاعدہ سرگرم ہیں۔

August 12, 2026

پاکستان نے بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز پر حوثیوں کے حملے کی شدید مذمت کی، جس میں 3 پاکستانی شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔ حملے کو بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا گیا۔

August 12, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *