اسرائیلی کابینہ نے غزہ پر مکمل کنٹرول کی منظوری دے دی

حماس کی قیادت کا کہنا ہے اسرائیلی کے ناپاک عزائم اور جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا
حماس کی قیادت کا کہنا ہے اسرائیلی کے ناپاک عزائم اور جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

اسرائیلی کابینہ نے مؤقف اپنایا کہ ان حالات میں اسکے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے جس کے ذریعے حماس کو شکست دی جا سکتی ہو

August 8, 2025

اسرائیلی کابینہ نے غزہ شہر پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی منظوری دے دی ہے، اس منصوبے کا اعلان نیتن یاہو کے دفتر سے کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز نیتن یاہو نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا اسرائیل غزہ کی سرزمین پر مکمل فوجی اختیار چاہتا ہے تاکہ حماس سے جلد از جلد نمٹا جا سکے۔ اسرائیلی وزیرِ اعظم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ شہر پر کنٹرول حاصل کرنے کی جدوجہد کرے گی، اور وہ علاقے جو جنگ سے محفوط ہیں وہاں موجود لوگوں کو امداد بھی فراہم کی جائے گی۔

غزہ شہر اس وقت جہاں قائم ہے وہ مقام اہم ترین علاقہ کہلاتا ہے۔ اسرائیلی کابینہ نے مؤقف اپنایا کہ ان حالات میں اسکے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے جس کے ذریعے حماس کو شکست دی جا سکتی ہو اور اسرائیلی یرغمالیوں کو واپس لایا جا سکتا ہے۔

حماس کا مؤقف

ماضی میں بھی بارہا مرتبہ حماس کی قیادت نے نیتن یاہو کے مذموم مقاصد کو غزہ میں نسل کشی قرار دیتے ہوئے کہا تھا نیتن یاہو اپنے مفادات کے لیے اسرائیلی یرغمالیوں کو بھی قربان کرنے کو تیار ہیں۔ حماس کی قیادت کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہیکہ اسرائیلی جبر وسفاکیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

دیکھیں: بنگلہ دیش میں حکومت کی تبدیلی کا ایک سال مکمل ہو گیا

متعلقہ مضامین

پاکستان اور پرتگال نے دوطرفہ تعلقات، تجارت اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

November 23, 2026

۔2024 کی سرحدی مفاہمت کے باوجود بھارت اور چین کے درمیان کشیدگی دوبارہ بڑھنے لگی ہے۔ اروناچل پردیش میں تازہ تناؤ کی وجوہات کیا ہیں؟

November 23, 2026

بہاولپور میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں 7 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے، کاروں سے لدا ٹریلر بھی الٹ گیا۔

November 23, 2026

نئی دہلی میں شنگھائی تعاون تنظیم کے تہذیبی مکالمے میں وفاقی وزیر مصدق ملک کی شرکت اور ادبی حوالوں نے دونوں ملکوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

November 23, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *