پچھلے پانچ سال میں بہت کچھ بدل گیا ہے۔ اگلے پانچ سال میں سب کچھ بدل سکتا ہے۔

October 29, 2025

یومِ جمہوریہ کے موقع پر پاکستانی حکام نے طیب اردوغان سمیت ترک عوام کو 102 ویں یومِ جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی

October 29, 2025

قبل ازیں اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے ڈھٹائی اختیار کرتے ہوئے الٹا حماس پر ہی امن معاہدے کی خلاف وزری کا الزام عائد کردیا اور اپنی افواج کو غزہ پر فوری اور بڑے حملے کا حکم دیا تھا۔

October 29, 2025

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا تھا سعودی وژن 2030 کے اہداف اور پاکستان کی کامیاب معیشت ایک دوسرے سے منسلک ہیں

October 29, 2025

وفاقی وزیر عطا تارڑ کے مطابق پاکستان کے پیش کردہ شواہد مضبوط اور ناقابلِ تردید تھے مگر افغان وفد نے الزام تراشی اور عدمِ سنجیدگی کا رویہ اپنائے رکھا

October 29, 2025

امریکی حکام کے مطابق مذکورہ واقعہ دورانِ سفر پیش آیا، جب بھارتی شہری نے دو کم عمر بچوں کو نقصان پہنچانے کی غرض سے ان پر حملہ کیا

October 29, 2025

بلوچستان میں دراندازی کی کوشش کرنے والے 33 ٹی ٹی پی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا

سیکیورٹی فورسز نے ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی۔ فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 33 دہشتگرد ہلاک ہوگئے

1 min read

بلوچستان آپریشن

وزیراعظم شہباز شریف نے ژوب میں کامیاب کارروائی پر فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے 33 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر فورسز کو مبارکباد دی ہے۔

August 8, 2025

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے بلوچستان میں پاک افغان سرحدی علاقے میں دراندازی کی کوشش ناکام بنادی۔

رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں ژوب کے علاقے سمبازہ میں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 33 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشتگرد 7 اور 8 اگست کی درمیانی شب سرحد عبور کرکے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کررہے تھے، مرنے والے دہشتگردوں سے اسلحہ، گولیاں اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کے کیلئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے،  پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کے دفاع اور ملک سے ہندوستانی اسپانسرڈ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

وزیراعظم کی کامیاب کارروائی پر فورسز کی ستائش

وزیراعظم شہباز شریف نے ژوب میں کامیاب کارروائی پر فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے 33 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر فورسز کو مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے اپنی جان پر کھیل کر دہشت گردوں کی در اندازی ناکام بنائی، دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔

دیکھیں: جنوبی وزیرستان میں زوردار دھماکہ، ہلاکتوں کا خدشہ

متعلقہ مضامین

پچھلے پانچ سال میں بہت کچھ بدل گیا ہے۔ اگلے پانچ سال میں سب کچھ بدل سکتا ہے۔

October 29, 2025

یومِ جمہوریہ کے موقع پر پاکستانی حکام نے طیب اردوغان سمیت ترک عوام کو 102 ویں یومِ جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی

October 29, 2025

قبل ازیں اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے ڈھٹائی اختیار کرتے ہوئے الٹا حماس پر ہی امن معاہدے کی خلاف وزری کا الزام عائد کردیا اور اپنی افواج کو غزہ پر فوری اور بڑے حملے کا حکم دیا تھا۔

October 29, 2025

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا تھا سعودی وژن 2030 کے اہداف اور پاکستان کی کامیاب معیشت ایک دوسرے سے منسلک ہیں

October 29, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *