وفاقی حکومت نے 14 اگست کو معرکہ حق میں فتح کے دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس دن کو پاکستان کو عظیم کامیابی معرکہ حق سے منسوب کردیا گیا ہے، پاکستان کی یومِ آزادی کو قومی سطح ایک یادگار کے طور پر منایا جائے گا اور ساتھ ہی حالیہ معرکے میں کامیابی پر بھی خوشی کا اظہار کیا جاٗے گا۔
دارالحکومت اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں تقریب کا انعقاد کیا جاٗے گا جبکہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی معرکہ حق کی فتح کا جشن منایا جائے گا۔
تقریب کے لیے صبح 10 بجے پریڈ گراؤنڈ عوام کیلئے کھول دیا جائے گا
عوام کی دلچسپی اور جذبات کے پیشِ نظر دفاعی نمائش میں مسلح افواج کے اسٹالز بھی لگائے جائیں گے
اس تاریخی موقع پر دن بھر فوجی بینڈز اور ملی نغموں سےعوام کی حب الوطنی جلا بخشی جاٗے گی۔
اس تقریب میں پاک فضائیہ کے طیاروں کے کرتب کے ساتھ ساتھ پیرا جمپنگ کے مظاہرے بھی کیے جائیں گے۔