راولپنڈی:ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے ڈینگی کی صورتحال پر رپورٹ جاری کردی۔
جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں سال 2025 میں راولپنڈی کے ہسپتالوں میں 4297 مریض ٹیسٹ کے لیے آئے جن میں سے 42 مریضوں میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی، ہیلتھ اتھارٹی کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کی وجہ سے کسی مریض کی موت واقع نہیں ہوئی۔
راولپنڈی کے علاوہ مری میں 504 مریضوں کا ٹیسٹ کیا گیا جن میں سے 45 مریضوں میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی، جن میں سے سات مریض تاحال ہسپتال میں داخل ہیں لیکن راولپنڈی کی طرح مری میں بھی ڈینگی کی وجہ سے کسی کی موت واقع نہیں ہوئی۔
ہیلتھ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق راولپمڈی میں ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 2594 ایف آئی آر درج کی گئیں ہیں جبکہ ایک ہزار سے زائد عمارتیں سیل کی گئیں ہیں جبکہ 40 لاکھ 88 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ اور اسی طرح مری میں بھی پچاس ایف آئی آر درج ہوئیں ، 193 عمارتیں سیل ہوئیں جبکہ 7 لاکھ 58 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
دیکھیں: اعضاء عطیہ کرنا — موت کے بعد بھی زندگی بانٹنے کا عمل