عدالت نے حمیرا اصغر کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا

عدالت نے مقدمہ درج کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے کہا کہ مقتولہ کے ورثا یا ریاستی فرد کا بیان محفوظ کرکے مقدمہ درج کیا جائے
عدالت نے مقدمہ درج کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے کہا کہ مقتولہ کے ورثا یا ریاستی فرد کا بیان محفوظ کرکے مقدمہ درج کیا جائے

ایس پی ساؤتھ کے مطابق حمیرا اصغر 2018 سے کرائے کے فلیٹ میں رہائش پذیر تھیں۔ اور گزشتہ ایک سال سے فلیٹ کا کرایہ بھی ادا نہیں کررہی تھیں۔

August 21, 2025

کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے معروف اداکارہ حمیرا اصغر کے قتل سے متعلق مقدمہ درج کرنے کی درخواست منظور کر لی۔

حمیرا اصغر کے قتل کا مقدمہ درج کرنے سے متعلق درخواست پر سیشن جج نے سماعت کی، درخواست میں ایس ایس پی ساؤتھ اور ایس ایچ او گزری کو فریق بنایا گیا ہے۔

سماعت کے دوران عدالت نے مقدمہ درج کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے کہا کہ مقتولہ کے ورثا یا ریاستی فرد کا بیان محفوظ کرکے مقدمہ درج کیا جائے۔

تحقیقات کے مطابق گزشتہ ماہ جولائی میں حمیرا اصغر کی لاش ڈیفنس کراچی کے فلیٹ سے ملی تھی ، جہاں گزشتہ 7 سال سے کرائے کے فلیٹ میں رہاٗش پذیر تھیں۔

ایس پی ساؤتھ نے مزید بتایا کہ حمیرا اصغر 2018 سے کراٗے کے فلیٹ میں مقیم تھیں۔ اور 2024 سے فلیٹ کا کرایہ نہیں دے رہی تھیں۔

دیکھیں: عائزہ خان نے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے اپنا پلان بتا دیا

متعلقہ مضامین

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم سے ملاقات میں دفاعی تعاون، سکیورٹی روابط اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

November 23, 2026

وزیراعظم شہباز شریف کے دورۂ روس کے دوران پاکستان اور روس کے درمیان تجارت، توانائی اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں 15 سے 16 معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔

November 23, 2026

پاکستان اور پرتگال نے دوطرفہ تعلقات، تجارت اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

November 23, 2026

۔2024 کی سرحدی مفاہمت کے باوجود بھارت اور چین کے درمیان کشیدگی دوبارہ بڑھنے لگی ہے۔ اروناچل پردیش میں تازہ تناؤ کی وجوہات کیا ہیں؟

November 23, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *