"> افغان طالبان کی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب؛ جلال آباد میں گولہ بارود کا ڈپو تباہ - HTN Urdu
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

افغان طالبان کی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب؛ جلال آباد میں گولہ بارود کا ڈپو تباہ

آپریشن غضب للحق کے تحت پاکستان کا جلال آباد میں ڈرون اور گولہ بارود کے ڈپو پر کامیاب حملہ؛ افغان طالبان کی اشتعال انگیزی کا موثر جواب دے دیا گیا
آپریشن غضب الحق کے تحت پاکستان کا جلال آباد میں ڈرون اور گولہ بارود کے ڈپو پر کامیاب حملہ؛ افغان طالبان کی اشتعال انگیزی کا موثر جواب دے دیا گیا

پاکستان کا افغانستان میں آپریشن غضب للحق۔ جلال آباد میں ڈرون سینٹر اور اسلحہ ڈپو تباہ

March 2, 2026

پاکستان نے افغان سرحد سے ہونے والے بلاوجہ حملوں اور مسلسل اشتعال انگیزی کے جواب میں افغانستان کے علاقے جلال آباد میں ایک زبردست فوجی کارروائی کی ہے۔ “آپریشن غضب الحق” کے تحت کی جانے والی اس کاروائی میں ڈرون طیاروں کے ذریعے دہشت گردوں کے ڈرون مرکز اور گولہ بارود کے ایک بڑے ڈپو کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ کاروائی افغان طالبان کی جانب سے پاکستانی سرحدی چوکیوں پر کیے گئے حالیہ حملوں کے ردِعمل میں کی گئی ہے۔ آپریشن کے دوران انتہائی درستگی کے ساتھ ان ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا جہاں سے پاکستان کے خلاف تخریب کاری کی منصوبہ بندی کی جا رہی تھی۔ جلال آباد میں ہونے والے ان دھماکوں کے نتیجے میں دشمن کے عسکری ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی علاقائی سالمیت اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر حد تک جائے گا۔ “آپریشن غضب الحق” اس عزم کا اظہار ہے کہ سرحد پار سے ہونے والی کسی بھی دہشت گردی یا ریاستی سرپرستی میں ہونے والی جارحیت کو اب برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس کا جواب اسی شدت سے دیا جائے گا۔

دیکھیے: ایران پر حملہ؛ کون کیا چاہتا، کہاں کھڑا ہے؟

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *