اسلام آباد: چینی وزیرِ خارجہ وانگ ژی کی میاں محمد شہباز شریف سے وزیرِ اعظم ہاؤس میں ملاقات۔ اس موقع پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت اہم شخصیات بھی موجود تھے۔ شہاز شریف نے چینی وزیر خارجہ کا وزیر اعظم ہاؤس میں استقبال کرتے ہوٗے خوش آمدید کہا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت میں چین کے کرادر کو سراہتے ہوٗے شکریہ ادا کیا۔
دوران ملاقات وزیر اعظم نے وانگ ژی سے کہا کہ پاکستان زراعت، سرمایہ کاری، تجارت سمیت اہم شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔ دوران ملاقات پاک۔ چین تعلقات تعلقات، باہمی تجارت سمیت اہم اُمور پر گفتگو رہی۔
سی پیک پر بات کرتے وزیر اعظم شہباز شریف نے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوٗے کہا سی پیک فیز ٹو پاکستان کی معیشت میں اہم کرادر ادا کرےہے۔
دیکھیں: چینی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان، دفتر خارجہ میں اسحاق ڈار سے اہم ملاقات کی