پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اس وقت بنگلہ دیش کے دو روزہ دورے پر ہیں جہاں انہوں نے بنگلہ دیش کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں اور 6 معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کیے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے 6 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوگئے ہیں جبکہ حکومت پاکستان نے پاکستان بنگلا دیش علمی راہداری کا اعلان بھی کیا ہے۔ دوسری جانب نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ ایچ ای ایم ڈی توحید حسین، مشیر تجارت شیخ بشیر الدین، امیر جماعتِ اسلامی بنگلہ دیش ڈاکٹر شفیق الرحمان اور چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس سے ملاقاتیں کی ہیں، جس میں باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
اتوار کو پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب ڈھاکا میں ہوئی، جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور بنگلا دیش کے مشیر برائے خارجہ امور محمد توحید حسین بھی شریک ہوئے۔

اسحاق ڈار کی بنگلادیشی چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس سے ملاقات
نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے دورہ بنگلادیش کے دوران آج ڈھاکا میں بنگلادیشی چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے ملاقات کی ہے۔
ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان پرانے رابطوں کی بحالی پر بات چیت کی گئی جبکہ نوجوانوں کے روابط کو فروغ دینے، رابطوں کو بڑھانے اور تجارتی و اقتصادی تعاون کو بڑھانے کا احاطہ کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق ملاقات میں خطے کی حالیہ پیش رفت اور علاقائی تعاون کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Pakistan Deputy Prime Minister and Foreign Minister Ishaq Dar called on Chief Adviser Professor Muhammad Yunus at the State Guest House Jamuna on Sunday. pic.twitter.com/IdDV96ydV7
— Chief Adviser of the Government of Bangladesh (@ChiefAdviserGoB) August 24, 2025
اس موقع پر نائب وزیر اعظم نے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی مبارکباد پیش کی، انہوں نے پروفیسر محمد یونس کو ڈھاکا میں اپنی مصروفیات اور اپنے دورے کے اہم نتائج سے آگاہ کیا۔
بنگلا دیشی طلبا کے لیے اسکالرشپس کا اعلان
دفتر خارجہ نے بتایا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے دورہ کے موقع پر پاکستان نے پاک بنگلا دیش علمی راہداری کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اگلے 5 برسوں کے دوران 500 بنگلا دیشی طلباء کو پاکستان میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے اسکالرشپس دی جائیں گی۔
حکام کے مطابق ان میں سے ایک چوتھائی اسکالرشپس طب کے شعبے میں دی جائیں گی، اس کے علاوہ، اسی مدت کے دوران 100 بنگلا دیشی سول سرونٹس کے لیے تربیتی پروگرامز کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ پاکستان نے پاکستان ٹیکنیکل اسسٹنس پروگرام کے تحت بنگلا دیشی طلبا کو دی جانے والی اسکالرشپس کی تعداد 5 سے بڑھا کر 25 کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
Pakistan has launched a “Pakistan-Bangladesh Knowledge Corridor” as per which:
— Fidato (@tequieremos) August 24, 2025
1. 500 scholarships for Bangladeshi students will be granted over the next 5 years in Pakistan.
2. 25% of scholarships will be awarded in the field of medicine.
3. Additionally, trainings for 100…
سفارتی و حکومتی پاسپورٹ پر بغیر ویزا داخلے کی سہولت
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش نے سفارتکاروں اور حکومتی اہلکاروں کے لیے ویزا ختم کرنے کے معاہدہ پر دستخط کیے۔
انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد اور بنگلا دیش انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اینڈ سٹریٹجک سٹڈیز کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ ٹریڈ جوائنٹ ورکنگ گروپ کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے گئے، ایسوسی اینڈ پریس آف پاکستان اور بنگلا دیش سنگباد سنگستھا کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔
پاکستان اور بنگلا دیش کی فارن سروس اکیڈمیز میں تعاون کی مفاہتی یادداشت پر بھی دستخط ہوئے۔
پاکستان رواں سال کے آخر میں بنگلہ دیش کے ساتھ براہ راست پروازوں کا آغاز کرے گا۔
— HTN Urdu (@htnurdu) August 24, 2025
ورلڈ ٹریڈ سینٹر چٹا گانگ میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا کہ براہ راست پروازوں سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور کاروبار کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔ pic.twitter.com/9Zn8BMqUkB
اسحاق ڈار کی بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ اور مشیر تجارت سے ملاقاتیں
قبل ازیں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بنگلادیش کے مشیر خارجہ امور محمد توحید حسین اور مشیر تجارت بشیر الدین سے ڈھاکا میں وفود کی سطح پر اہم ملاقاتیں کی ہیں جن میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق ڈھاکہ میں دونوں ممالک کے وفود کے درمیان اعلیٰ سطح پر مذاکرات ہوئے جن میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی و تجارتی تعاون اور علاقائی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Deputy Prime Minister and Foreign Minister, Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50, held wide-ranging talks with the Foreign Adviser of Bangladesh, H.E. Md. Touhid Hossain in Dhaka. Both sides reviewed entire gamut of bilateral relations, including high level exchanges , trade… pic.twitter.com/nqELdHhbjU
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) August 24, 2025
اقتصادی و تجارتی تعلقات کے فروغ پر اتفاق
اس موقع پر اعلیٰ سطح پر روابط، عوامی سطح پر روابط، ثقافتی تبادلے، تعلیم و استعداد کار میں اضافے کے منصوبے اور انسانی بنیادوں پر تعاون بھی زیرِ بحث آئے، علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر غور کیا گیا، سارک کی بحالی، مسئلہ فلسطین اور روہنگیا بحران کے حل پر زور دیا گیا۔

وزارت خارجہ کے مطابق خوشگوار ماحول میں ہونے والی ملاقات میں فریقین نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش سے ملاقات
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر شفیق الرحمان کی رہائش گاہ پر جاکر ان سے ملاقات کی۔
دفتر خارجہ کے مطابق امیر جماعت اسلامی دل کے آپریشن کے بعد صحت یاب ہو رہے ہیں، اسحاق ڈار نے وزیراعظم پاکستان اور اپنی جانب سے ڈاکٹر شفیق الرحمان کی صحت و سلامتی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اسحاق ڈار نے ڈاکٹر شفیق الرحمان کی سیاست، تعلیم اور سماجی بہبود کے میدانوں میں مثبت خدمات کو سراہا۔
واضح رہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے گزشتہ روز جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے وفد نے ملاقات کی تھی۔
دفتر خارجہ نے بتایا تھا کہ ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مختلف سیاسی اسٹیک ہولڈرز سے رابطوں کے سلسلے میں جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے وفد سے ملاقات کی تھی، وفد کی قیادت نائب امیر ڈاکٹر سید عبداللہ محمد طاہر کررہے تھے۔

ملاقات میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں اور خطے کی حالیہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مشکلات اور آزمائشوں کے باوجود جماعت اسلامی کی قیادت اور کارکنان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا تھا۔
اسحاق ڈار کا خطاب
اپنے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے تعلقات صدیوں پرانی مشترکہ روایات، اسلامی ورثے، سماجی اقدار اور ادبی اظہار سے جڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام بنگلا دیشی عوام کے ساتھ برادرانہ جذبات رکھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک کے تعلقات مزید بہتر ہوں۔
اسحاق ڈار نے بنگلا دیش کے عوام کے لیے خوش حال اور پرامن مستقبل کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بنگلا دیش کے ساتھ تعمیری اور مستقبل بین تعلقات استوار کرنے کا خواہاں ہے۔
اکہتر کے اقعات کے سوال پر اسحاق ڈار کا زبردست جواب
نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے دورہ بنگلہ دیش کے دوران صحافیوں سے گفتگو میں 1971 کے واقعات کے سوال پر زبردست جواب دیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ 1974 کے معاہدے میں مسئلہ مکمل طور پر حل ہوگیا تھا، اسلام ہمیں صاف دل سے آگے بڑھنے کا درس دیتا ہے، جنرل پرویز مشرف نے دورہ بنگلہ دیش کے دوران اس پر معذرت کی تھی۔
پاکستان اور بنگہ دیش کے درمیان نالج کوریڈور منصوبے کے آغاز
پاکستان اور بنگہ دیش نالج کوریڈور منصوبے کے آغاز کا اعلان کردیا گیا، منصوبے کے تحت پانچ سو بنگلہ دیشی طلبہ کو تعلیمی وظائف دئیے جائیں گے ، سو بنگلہ دیشی سول سرونٹس کے لیے خصوصی تربیتی پروگرام کا بھی اعلان ہوگیا۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق منصوبے کے تحت آئندہ 5 سال کے دوران 500 بنگلہ دیشی طلبہ کو پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے لیے وظائف دیے جائیں گے، وظائف کا ایک چوتھائی حصہ میڈیسن کے شعبے کے لیے مختص کیا گیا ہے۔
Coinciding with the visit of DPM/FM @MIshaqDar50 to Bangladesh, Pakistan is pleased to launch “Pakistan-Bangladesh Knowledge Corridor.” The project envisages grant of 500 scholarships to Bangladeshi students for pursuing higher studies in Pakistan during the next five years. A…
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) August 24, 2025
واضح رہے کہ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے گزشتہ روز نور خان ایئربیس سے ڈھاکا روانہ ہوئے تھے۔
دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں ایک اہم سنگِ میل ہے کیونکہ کسی پاکستانی وزیرِ خارجہ نے تقریباً 13 برس بعد بنگلہ دیش کا دورہ کیا ہے۔
آخری بار پاکستان کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے نومبر 2012 میں 6 گھنٹے کا مختصر دورہ کیا تھا تاکہ اس وقت کی وزیرِاعظم شیخ حسینہ کو اسلام آباد میں ہونے والے ایک سربراہی اجلاس میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی جا سکے۔
دیکھیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بنگلہ دیشی قیادت سے ملاقات، کئی اہم معاہدوں پر دستخط