پاکستان کی معروف اداکارہ اریبہ حبیب نے انٹرویو دیتے ہوِے انکشاف کیا ہے کہ انڈسٹری میں ایوارڈ خریدے جاتے ہیں لیکن میرے خیال سے کسی بھی اداکار کا بینک اکاؤنٹ اور کیش ہی اس کا اصل ایوارڈ ہے۔
ایک سوال کے جواب میں اریبہ حبیب سے جب ایوارڈ سے متعلق کیا گیا تو اس پر انہوں نے اپنی رائے کا کُھل کر اظہار کرتے ہوئے انکشافات کردیے۔ اریبہ حبیب کا کہنا تھآ ماڈلنگ کے وقت پر میں ایوارڈ کو ترجیح دیتی تھی لیکن اداکاری میں آنے کے بعد ایوارڈ میرے لیے کوئی حیثیت نہیں رکھتے۔
اداکارہ کا کہنا تھا اصل ایوارڈ آپ کا بینک اکاؤنٹ ہے، دوسرا آپ کے انڈسٹری چھوڑنے کے بعد آپ کا کس انداز سے تذکرہ کیا جاتا یہ سب سے اہم اور اصل آپ ایوارڈ بھی یہی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے معاشرے میں کچھ اداکار ایسے بھی ہیں جن کی گھر کئی ایوارڈز پڑے ہیں لیکن ان اداکاروں کے پاس علاج معالجے کیلئے پیسے تک نہیں ہیں ایسوں کی روداد سن کر مجھے رونا آتا ہے۔
اریبہ حبیب کا کہنا تھا مجھے جب بھی ایوارڈ چاہیے ہوگا اس وقت میرے پاس اگر اضافی پیسے ہوئے تو ضرور لوں گی۔
اپنی گفتگو کے دوران اداکارہ نے کہا کہ جگہ جگہ سے ایوارڈز ملتے ہیں کہیں سے بھی خرید لوں گی لیکن مجھے ایسے ایوارڈز نہیں چاہیے ۔
دیکھیں: اداکارہ اریج فاطمہ نے اپنی بیماری سے متعلق خاموشی توڑ دی