افغانستان کے صوبہ کنڑ میں آنے والے تباہ کن زلزلے نے بڑی تعداد میں قیمتی انسانی جانیں لے لیں اور دیہات ملبے کا ڈھیر بن گئے۔ جھٹکے اسلام آباد سمیت پاکستان کے کئی حصوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 600 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ “افغانستان کے مشرقی حصے میں آنے والے ہلاکت خیز زلزلے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دل شدید رنجیدہ ہے۔ اس مشکل وقت میں ہماری دعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ پاکستانی عوام اور حکومت افغان بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہے۔”
Deeply saddened by the devastating earthquake in eastern Afghanistan, which shook Kabul & was also felt in various parts of Pakistan, including Islamabad.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 1, 2025
With reports confirming hundreds of precious human lives lost & villages destroyed, our hearts go out to the victims and…
وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان عوام کے غم میں برابر کا شریک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “ہم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔”
On behalf of the Government and people of Pakistan, I extend our deepest condolences to the brotherly people and Government of Afghanistan for the tragic loss of precious lives caused by the devastating earthquake that struck Eastern Afghanistan last night.
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) September 1, 2025
Our hearts go out to…
اسی طرح پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان، محمد صادق نے کہا کہ افغان عوام کے دکھ پر پاکستانی عوام اور حکومت کو دلی افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ “ہم دعا گو ہیں کہ زخمی جلد صحت یاب ہوں اور متاثرہ خاندانوں کو ہمت ملے۔ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں افغان عوام کے ساتھ ہے۔”
Pakistan offers sincerest condolences to the people of Afghanistan for the devastating earthquake that hit eastern parts of the country, claiming precious lives and causing widespread destruction. Our condolences are with the families of the victims and those affected by this…
— Mohammad Sadiq (@AmbassadorSadiq) September 1, 2025
پاکستان نے افغان عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی ہے۔
دیکھیں: افغانستان میں تباہ کن زلزلہ، 500 سے زائد ہلاکتوں کا خدشہ