اسلام آباد: افغان مہاجرین دی گئی مہلت 31 اگست کو ختم ہوگئی ہے، پاکستان میں موجود افغان شہری طورخم بارڈر کے راستے اپنے وطن افغانستان منتقل ہورہے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق 17 ستمبر 2023 سے اب تک طورخم بارڈر کے ذریعے واپس جانے والے افغان خاندانوں کی تعداد 7 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔
مصدقہ اطلاعات کے مطابق پاکستان 6 لاکھ 87 ہزار 283 افغان شہری اپنے وطن افغانستان واپس جا چکے ہیں۔
خیبر پختونخوا کے مشیرِ صحت احتشام علی نے کے مطابق لنڈی کوتل میں افغان مہاجرین کے لیے میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا ، جہاں افغان خاندانوں کو علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افغان خاندانوں کی صحت کا خیال رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور اسی مقصد کے لیے لنڈی کوتل میں یہ میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا ہے۔
نیز پشاور اور طورخم ہائی وے پر پی ڈی ایم اے کی جانب سے افغان شہریوں کے لیے خوراک اور رہائش کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر نسیم اللہ شاہ کی نگرانی میں پی ڈی ایم اے کے اہلکاروں نے افغان خاندانوں کو خوراک فراہم کی۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ اپنے وطن واپس جانے والے افغان خاندانوں کو ایسی سہولیات فراہم کی جائیں کہ وہ باوقار طریقے سے اپنی سرزمین میں داخل ہوسکیں۔
دیکھیں: وزارت داخلہ کا افغان مہاجرین کی واپسی سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری