بیلجیئم حکومت نے فلسطین کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اسرائیل پر 12 سخت پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا۔
وزیرخارجہ میکسم پریوٹ کا کہنا تھا عنقریب بیلجیئم حکام اقوام متحدہ کے فورم پر فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کریں گے۔
وزیرِ خارجہ کے مطابق مذکورہ اقدام اسرائیلی جارحیت کے جواب میں اٹھایا گیا ہے۔
انہوں نے واضح طور پر کہا کہ پابندیوں میں غیر قانونی اسرائیلی آبادیوں سے تجارت پر پابندی، اسرائیلی کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں کا ازسرِنو جائزہ اور اسرائیلی پروازوں پر پابندی بھی شامل ہیں۔
بیلجیئم حکام کے مطابق مذکورہ اقدامات اسرائیلی عوام کے خلاف نہیں اُٹھائے گئے بلکہ اسرائیلی حکومت پر دباؤ کے لیے کیے جا رہے ہیں تاکہ اسرائیل عالمی قوانین کے مطابق فیصلہ کرے۔
یاد رہے کہ بیلجیئم سے پہلے برطانیہ، فرانس، آسٹریلیا اور کینیڈا بھی فلسطین کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔
دیکھیں: انصاراللّٰہ نے اسرائیلی حملے میں حوثی وزیراعظم احمد الرہوی کی شہادت کی تصدیق کر دی