ڈی جی میٹ مہر صاحبزاد کا کہنا تھا اسلام آباد میں آج پہلی مرتبہ کلاؤڈ برسٹ ہوا ہے، جس سے سڑکیں تالاب کا، منظر پیش کرنے لگیں، راولپنڈی اسلام آباد کے ندی نالوں میں شدید طغیانی، انتظامیہ کو ہاٗی الرٹ کردیا گیا۔
ضلع بونیر میں کلاؤڈ برسٹ کی تباہی کے بعد آج اسلام آباد میں بھی بادل پھٹے جس سے اکثر علاقے زیر آب آ گٗے۔
کلاؤڈ برسٹ کے چند لمحوں بعد ہی جڑواں شہروں کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، جی الیون میں ٹریفک سگنل کے چاروں جانب پانی ہی پانی تھا گاڑیاں آدھے سے پانی میں ڈوب گٗیں۔ اسی طرح بارہ کہو سمیت مختلف علاقوں کلاؤڈ برسٹ کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ڈی جی میٹ کے مطابق پاکستان مین مون سون کے نئے سسٹم داخل ہورہے ہیں جو ہمارے شمالی علاقوں کو متاثر کرسکتے ہیں۔
اسلام آباد سمیت راولپنڈی میں بھی کئی علاقے زیر آب آگئے، راول ڈیم کے سپیل کھول دیے گئے، نالہ لئی بھی پانی سے بھر گیا۔ انتظامیہ نے مزید بارشوں کی پیش گوٗی کرتے ہوٗے شہریوں کو ندی نالوں سے دور رہنے کی ہدایت کردی ہے۔
دیکھیں: پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، سینکڑوں بستیاں ڈوب گئیں،17 افراد ہلاک