شارجہ میں یو اے ای کے خلاف میچ کھیلتے ہوئے تین وکٹیں لینے پر راشد خان ٹی20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے گیند باز بن گئے۔
افغان کرکٹر راشد خان نے ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر ریکارڈ قاٗم کردیا۔ شارجہ میں متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ کھیلتے میں ایسی کارکردگی دکھائی کہ راشد خان انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی بن گئے۔
افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے 4 اوورز میں 3وکٹیں حاصل کیں۔ اس کارکردگی کی بدولت افغانستان ٹیم نے 38 رنز سے فتح حاصل کی اور راشد نے نیوزی لینڈ کے تیز گیند باز ٹم ساؤتھی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے فارمیٹ میں اپنی وکٹوں کی تعداد 165 تک پہنچا دی۔
نیوزی لینڈ کے 36 سالہ ٹم ساؤتھی نے 126 میچوں میں 164 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ راشد خان نے 98 میچز میں 165 وکٹیں حاصل کرکے کارنامہ سرانجام دیا۔ نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی نے 126 میچوں میں 164 وکٹیں حاصل کرکے ریکارڈ قائم کیا تھا۔ لیکن راشد خان نے ان کا ریکارڈ توڑتے ہوئے 98 میچوں میں 165 وکٹیں حاصل کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
دیکھیں: سہ ملکی سیریز؛ پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلا میچ آج کھیلا جائے گا