لاہور: جوا ایپس کے ذریعے سوشل میڈیا پر تشہیر کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے لاہور سے ایک اور یوٹیوبر کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق یوٹیوبر مدثر حسن پر الزام ہے کہ وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے جوے کی تشہیر میں ملوث ہیں، نیز ان پر درج کردہ کے مطابق مدثر حسن نے اپنے ناطرین کو ان ایپس کے استعمال پر راغب کیا۔
مدثر حسن کے خلاف ایف آئی آر میں پیکا ایکٹ کے علاوہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
سیکیرٹی اداروں نے ان کا موبائل قبضے میں لے کر تحقیقات کے لیے بھجوا دیا ہے، ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق کہ ایسے اقدامات کے ذریعے آن لائن جوئے کی تشہیر کی روک تھام کے لیے کیے جارہے ہیں۔
مدثر حسن کیس سے قبل مشہور یوٹیوبر ڈکی بھائی کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے، انکے علاوہ اقرا کنول، رجب بٹ اور ندیم مبارک کو بھی تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا ہے۔
دیکھا جائے تو جوا ایپس کی تشہیر فقط ملکی قوانین کی خلاف ورزی نہیں ہے بلکہ شریعت کی سراسر خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ عوام کے مال کے لیے بھی سنگین خطرات پیداکرتی ہے۔
آئندہ چند روز میں ایسے مواد کی تشہیر کرنے والے تمام یوٹیوبر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے گا۔
دیکھیں: معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا