سائبر کرائم نے آن لائن جوے کی تشہیر میں ایک اور یوٹیوبر کو گرفتار کرلیا

مدثر حسن کیس سے قبل مشہور یوٹیوبر ڈکی بھائی کو بھی اسی نوعیت کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے
مدثر حسن کیس سے قبل مشہور یوٹیوبر ڈکی بھائی کو بھی اسی نوعیت کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے

ماہرین کے مطابق آئندہ چند روز میں آن لائن جوا کی تشہیر کرنے والے تمام یوٹیوبر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے گا

September 4, 2025

لاہور: جوا ایپس کے ذریعے سوشل میڈیا پر تشہیر کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے لاہور سے ایک اور یوٹیوبر کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیوبر مدثر حسن پر الزام ہے کہ وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے جوے کی تشہیر میں ملوث ہیں، نیز ان پر درج کردہ کے مطابق مدثر حسن نے اپنے ناطرین کو ان ایپس کے استعمال پر راغب کیا۔

مدثر حسن کے خلاف ایف آئی آر میں پیکا ایکٹ کے علاوہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

سیکیرٹی اداروں نے ان کا موبائل قبضے میں لے کر تحقیقات کے لیے بھجوا دیا ہے، ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق کہ ایسے اقدامات کے ذریعے آن لائن جوئے کی تشہیر کی روک تھام کے لیے کیے جارہے ہیں۔

مدثر حسن کیس سے قبل مشہور یوٹیوبر ڈکی بھائی کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے، انکے علاوہ اقرا کنول، رجب بٹ اور ندیم مبارک کو بھی تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

دیکھا جائے تو جوا ایپس کی تشہیر فقط ملکی قوانین کی خلاف ورزی نہیں ہے بلکہ شریعت کی سراسر خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ عوام کے مال کے لیے بھی سنگین خطرات پیداکرتی ہے۔

آئندہ چند روز میں ایسے مواد کی تشہیر کرنے والے تمام یوٹیوبر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے گا۔

دیکھیں: معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا

متعلقہ مضامین

مولانا طیب قریشی نے دورۂ بونیر کے دوران پیغامِ امن کمیٹی کا نیٹ ورک خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع اور تحصیلوں تک پھیلانے کا اعلان کیا ہے۔

November 22, 2026

محسن نقوی نے ایک وزیر کی مسلسل تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جواب دیا تو وہ منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا۔

November 22, 2026

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سید حیدر شاہ نے دہشتگردی کے خلاف قربانیوں، افغانستان سے حملوں اور عالمی پابندیوں کے نظام کو مؤثر بنانے پر زور دیا۔

November 22, 2026

ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ایسا مستقل جوہری معاہدہ کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے جسے مستقبل کا کوئی امریکی صدر تبدیل نہ کر سکے۔

November 22, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *