افغانستان فریڈم فرنٹ کے سربراہ یاسین ضیا نے کہا کہ طالبان مخالف مزاحمت کو گوریلا کارروائیوں سے آگے بڑھا کر منظم سیاسی تحریک میں تبدیل کرنا ہوگا تاکہ ایک قابلِ اعتماد سیاسی متبادل تشکیل پا سکے۔

August 13, 2026

اندراب ریزسٹنس فرنٹ نے طالبان کے خلاف مزاحمت کا دائرہ کار پنجشیر اور بدخشاں کے علاوہ کابل اور قندھار تک وسیع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

August 13, 2026

سوات کے سرکاری ہسپتال میں بیڈز کی قلت پر مریض 200 روپے میں چارپائیاں کرائے پر لینے پر مجبور۔ خیبرپختونخوا کی بارہ سالہ حکمرانی کے تبدیلی، گڈ گورننس اور ریاستِ مدینہ کے دعوے زیرِ بحث۔

August 13, 2026

ایران نے واضح کیا ہے کہ امریکی پابندیوں کے خاتمے اور خطے میں جنگ بندی تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی۔ بحیرۂ احمر اور آبنائے ہرمز میں کشیدگی اور حملے مسلسل جاری ہیں۔

August 13, 2026

بدخشاں میں طالبان اور منحرف کمانڈر جمعہ خان فتح کے درمیان لڑائی تیسرے روز میں داخل ہو گئی ہے، جہاں طالبان ہیلی کاپٹروں سے فضائی کارروائیاں کر رہے ہیں۔

August 13, 2026

بدخشاں میں منحرف کمانڈر کی مسلح مزاحمت اور 25 سے زائد اہلکاروں کی ہلاکت نے طالبان حکومت کے لیے سنگین داخلی چیلنج کھڑا کر دیا ہے۔

August 13, 2026

معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا

سولہ اگست کو لاہور ایئرپورٹ پر ڈکی بھائی کو اس وقت تحویل میں لیا گیا جب وہ لاہور ایئرپورٹ سے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے
16 اگست کو لاہور ایئرپورٹ پر ڈکی بھائی کو اس وقت تحویل میں لیا گیا جب وہ لاہور ایئرپورٹ سے بیرون ملک جانے کی کوشش کر رہے تھے

دوران تفتیش معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کا پاکستان کے سب سے بڑے آن لائن جوا کے کنڑی منیجر ہونے کا اعتراف۔

August 18, 2025

لاہور کی ضلعی کچہری نے جوئے کی تشہیر کے مقدمے میں گرفتار معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔

ضلعی عدالت نے حکم دیا کہ ملزم کو 19 اگست کو دوبارہ پیش کیا جائے۔ یاد رہے کہ نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے اپنی سرپرستی میں ڈکی بھائی کو عدالت میں پیش کیا جہاں مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ کی درخواست بھی کی۔ عدالت نے نیشنل کرائم ایجنسی کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ کا بھی حکم دے دیا ہے۔

نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈکی بھائی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جوئے کی ایپس کی تشہیر میں ملوث ہیں، جس بنا پر ان کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے مطابق ڈکی بھائی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جوئے کی تشہیر کرتے ہیں۔ مرتکب ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ڈکی بھائی کو دو روز قبل ہفتے کے دن لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرنے کے بعد ان کے خلاف سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جوئے کی تشہیر کے الزامات پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

درج کی گئی ایف آئی آر نمبر 196/25 میں ڈکی بھائی کے خلاف پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کی دفعات 13،14،25،26 اور پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 294 اور 420 شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق این سی سی آئی اے نے ان کو انکوائری کے لیے طلب کیا تھا لیکن وہ جان بوجھ کر نہیں آئے جس کے بعد ان کا نام پرویژنل نیشنل آئیڈنٹی فکیشن لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق16 اگست کو لاہور ایئرپورٹ پر ڈکی بھائی کو اس وقت تحویل میں لیا گیا جب وہ لاہور ایئرپورٹ سے بیرون ملک جانے کی کوشش کر رہے تھے، اطلاع ملتے ہی این سی سی آئی اے کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر انہیں حراست میں لے لیا۔

دیکھیں: ستائیس یوٹیوب چینلز پر پابندی: سنسرشپ یا قومی سلامتی کا تقاضا

متعلقہ مضامین

افغانستان فریڈم فرنٹ کے سربراہ یاسین ضیا نے کہا کہ طالبان مخالف مزاحمت کو گوریلا کارروائیوں سے آگے بڑھا کر منظم سیاسی تحریک میں تبدیل کرنا ہوگا تاکہ ایک قابلِ اعتماد سیاسی متبادل تشکیل پا سکے۔

August 13, 2026

اندراب ریزسٹنس فرنٹ نے طالبان کے خلاف مزاحمت کا دائرہ کار پنجشیر اور بدخشاں کے علاوہ کابل اور قندھار تک وسیع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

August 13, 2026

سوات کے سرکاری ہسپتال میں بیڈز کی قلت پر مریض 200 روپے میں چارپائیاں کرائے پر لینے پر مجبور۔ خیبرپختونخوا کی بارہ سالہ حکمرانی کے تبدیلی، گڈ گورننس اور ریاستِ مدینہ کے دعوے زیرِ بحث۔

August 13, 2026

ایران نے واضح کیا ہے کہ امریکی پابندیوں کے خاتمے اور خطے میں جنگ بندی تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی۔ بحیرۂ احمر اور آبنائے ہرمز میں کشیدگی اور حملے مسلسل جاری ہیں۔

August 13, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *