باجوڑ: کرکٹ گراؤنڈ میں زور داردھماکہ جس سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔
اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص مبینہ طور پر کنڑ کے سابق گورنر محمد عثمان ترابی کا قریبی ساتھی سمجھا جارہا ہے۔ خیال رہے محمد عثمان ترابی پر اس سے قبل دولت اسلامیہ خراسان کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ محفوظ رہے تھے، جہاں ان کے کئی قریبی ساتھی جاں بحق ہوئے تھے۔
جاں بحق ہونے والے محمد عثمان ترابی کے متعلق کہا جارہا ہے کہ انہوں نے اپنے قریبی رشتہ دار کو قتل کرنے کے بعد دریا میں پھینک دیا تھا۔ مقتول داعش خر سان سے منسلک تھا، اسے دھوکے سے بلوا کر قتل کیا تھا۔ نیز قتل ہونے والے شخص طالبان کے حاجی عثمان کے قبیلے سے تھا۔
باجور کرکٹ گراؤنڈ میں دھماکے میں جاں بحق ہونے والے محمد عثمان ترابی کے واقعہ میں اگر پسِ منظر کو دیکھا جائے تو یہی ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ایک انتقامی کاروائی تھی، اس حملے میں جاں بحق ہونے والے شخص دولتِ اسلامیہ خراسان کے حملے میں اپنی جان بچانے میں کامیا رہے تھے بعد ازاں انہیں باجوڑ کرکٹ گراؤنڈ میں انہیں انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔
دیکھیں: بلوچستان میں بی این پی کے جلسے کے باہر دھماکہ، 13 افراد جاں بحق