شمالی وزیرستان میں آپریشن 11 گرج کے تحت سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں میں 62 خوارج ہلاک، چار اہم کمانڈر بھی مارے گئے، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد۔

August 12, 2026

بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سکیورٹی فورسز نے قلات، خضدار اور سوراب میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کرتے ہوئے مزید 19 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

August 12, 2026

بدخشاں میں جمعہ خان فتح کی طالبان کے خلاف کھلی جنگ کی کال کے بعد کشیدگی میں شدت آ گئی، درواز میں جھڑپوں میں طالبان کے دو اہلکار ہلاک اور گورنر ہاؤس پر راکٹ حملہ بھی کیا گیا۔

August 12, 2026

طالبان کی جنرل انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ نے 70 ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ کے ایغور جنگجوؤں کو ہتھیاروں سمیت بدخشاں منتقل کر کے ان کی موجودگی کو خفیہ رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

August 12, 2026

مشعل پاکستان نے ملک کی پہلی اسٹیٹ آف ٹرانسپیرنسی رپورٹ 2026 جاری کر دی، جس میں مسلح افواج پر 82 فیصد اور ڈیجیٹل گورننس پر 54 فیصد شہریوں نے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

August 12, 2026

پاکستان نے مقبوضہ شامی گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی خودمختاری تسلیم کرنے کے کولمبیا کے فیصلے کو یکطرفہ اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

August 12, 2026

بلوچستان میں بی این پی کے جلسے کے باہر دھماکہ، 13 افراد جاں بحق

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شاہوانی سٹیڈیم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ مُلک دشمنوں کی بزدلانہ کارروائی ہے
بلوچستان نیشنل پارٹی کے جلسے کے باہر دھماکہ، 12 افراد جاں بحق، 31 زخمی

ترجمان کے مطابق دھماکے کے وقت سردار اختر مینگل، محمود خان اچکزئی سمیت دیگر قائدین جلسہ گاہ سے جا چکے تھے

September 3, 2025

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیرِ صحت کا کہنا تھا دھماکے کے باعث ہسپتال منتقل کیے گئے بارہ افراد جاں بحق جبکہ 31 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

کوئٹہ: منگل کے روز بلوچستان نیشنل پارٹی کے جلسہ گاہ کے باہر بم دھماکے میں 12 افراد جں بحق جبکہ 31 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کوئٹہ سول ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ زخمی شدہ افراد میں سے 11 کی موت واقع ہوگئی ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر وسیم بیگ کا کہنا تھا سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور ڈاکٹروں سمیت تمام عملے کو بھِ بلا لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دھماکہ سریاب روڈ پر واقع شاہوانی سٹیڈیم کی کار پارکنگ میں عین اس وقت ہوا جب جسلہ ختم ہوا اور کارکنان جلسہ گاہ سے واپس جارہے تھے۔

ترجمان نیشنل پارٹی غلام نبی مری کے مطابق حملہ خود کش لگتا ہے تاہم سرکاری طور پر ابھی تک بیان سامنے نہیں آیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ دھماکے کے وقت سردار اختر مینگل، محمود خان اچکزئی اور دیگر پارٹیوں کے رہنما جلسہ گاہ سے جاچکے تھے۔

حکومت نے دھماکے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور سیکیورٹی حکام نے بھی جائے وقوعہ کا جائزہ لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

محکمہ داخلہ بلوچستان نے واقعے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے سول ہسپتال کی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ زخمیوں کے علاج کے لیے تمام وسائل بروکار لائے جائیں۔

دیکھیں: ایرانی فورسز نے سیستان – بلوچستان میں جیش العدل کے 13 عسکریت پسند ہلاک کر دیے

متعلقہ مضامین

شمالی وزیرستان میں آپریشن 11 گرج کے تحت سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں میں 62 خوارج ہلاک، چار اہم کمانڈر بھی مارے گئے، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد۔

August 12, 2026

بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سکیورٹی فورسز نے قلات، خضدار اور سوراب میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کرتے ہوئے مزید 19 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

August 12, 2026

بدخشاں میں جمعہ خان فتح کی طالبان کے خلاف کھلی جنگ کی کال کے بعد کشیدگی میں شدت آ گئی، درواز میں جھڑپوں میں طالبان کے دو اہلکار ہلاک اور گورنر ہاؤس پر راکٹ حملہ بھی کیا گیا۔

August 12, 2026

طالبان کی جنرل انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ نے 70 ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ کے ایغور جنگجوؤں کو ہتھیاروں سمیت بدخشاں منتقل کر کے ان کی موجودگی کو خفیہ رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

August 12, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *