ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کے عہد کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

November 3, 2025

صدر ٹرمپ نے اس دعوے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بہت بڑی ہے اور کئی ممالک زیر زمین ایسے تجربات کرتے ہیں جنہیں عام طور پر محسوس نہیں کیا جا سکتا۔

November 3, 2025

ریاستِ پاکستان روزِ اول سے ایسے مؤقف پر قائم ہے جسے عالمی برادری سمیت حالیہ استنبول مذاکرات میں ثالثی ممالک نے سراہا۔

November 3, 2025

یو اے ای میں قومی پرچم کی توہین پر 25 سال قید اور پانچ لاکھ درہم تک جرمانہ عائد کیا جائے گا

November 3, 2025

سوشل میڈیا پر گرما گرم تجزیے شروع ہو گئے۔ اسے امریکہ کا ”یوٹرن“ قرار دے کر پاکستانی حکومت کے لّتے لینے والے میدان میں نکل کھڑے ہوئے۔

November 3, 2025

روس بھی اس نئے کھیل میں ایک اہم فریق بن چکا ہے۔ اگرچہ وہ نایاب معدنیات کے لحاظ سے چین جیسی پوزیشن نہیں رکھتا، مگر توانائی اور گیس کی فرا ہمی کے ذریعے یورپ پر اپنا دبائو برقرار رکھے ہوئے ہے۔

November 3, 2025

بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے؛ وزیر اطلاعات عطا تارڑ

پاکستان نے ہمیشہ امن اور انصاف کی بات کی ہے۔ بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے

1 min read

پاکستان نے ہمیشہ امن اور انصاف کی بات کی ہے۔ بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے

بھارتی حکومت دنیا بھر میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔ کینیڈا اور دیگر ملکوں میں سکھوں کے قتل کے واقعات بھارتی دہشت گردی کا واضح ثبوت ہیں

September 9, 2025

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات کو دو قومی نظریئے کے تناظر میں دیکھنا چاہیے۔ پاکستان نے کبھی جارحیت کا راستہ نہیں اپنایا۔ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن کے لیے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ امن اور انصاف کی بات کی ہے۔ بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔

سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کی تصنیف کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ اعزاز احمد چوہدری نے پاکستان کے لیے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات کو دو قومی نظریئے کے تناظر میں دیکھنا چاہیے۔ پاکستان نے کبھی جارحیت کا راستہ نہیں اپنایا۔ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن کے لیے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کو ناکام بنایا۔ پاک فوج نے ہمیشہ ملکی دفاع کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔ بھارت کی موجودہ حکومت نے وہاں اقلیتوں کی زندگی کو اجیرن بنادیا ہے۔

بھارتی حکومت اب دنیا میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔ کینیڈا اور دیگر ملکوں میں سکھوں کے قتل کے واقعات بھارتی دہشت گردی کا واضح ثبوت ہیں۔

وفاقی وزیر عطاء تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے کامیاب سفارت کاری کے ذریعے دنیا میں اپنا نقطہ نظر مؤثر انداز میں پیش کیا ہے۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ ہماری افواج نے پاکستان کو ہی نہیں دنیا کو محفوظ بنانے کے لیے قربانیاں دی ہیں۔بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے جب کہ پاکستان نے ہمیشہ امن اور انصاف کی بات کی ہے۔ بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔

دیکھیں: سیلاب سے زرعی شعبے کی کمر ٹوٹ گئی، ملکی معیشت کو 1.4 ارب ڈالرز کا نقصان

متعلقہ مضامین

ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کے عہد کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

November 3, 2025

صدر ٹرمپ نے اس دعوے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بہت بڑی ہے اور کئی ممالک زیر زمین ایسے تجربات کرتے ہیں جنہیں عام طور پر محسوس نہیں کیا جا سکتا۔

November 3, 2025

ریاستِ پاکستان روزِ اول سے ایسے مؤقف پر قائم ہے جسے عالمی برادری سمیت حالیہ استنبول مذاکرات میں ثالثی ممالک نے سراہا۔

November 3, 2025

یو اے ای میں قومی پرچم کی توہین پر 25 سال قید اور پانچ لاکھ درہم تک جرمانہ عائد کیا جائے گا

November 3, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *