قومی سلامتی پر جگت بازی بند کریں! مولانا، جوانوں کی قربانیوں کا تمسخر مت اڑائیں۔

دفاعی امور اور سیکیورٹی اقدامات پر سیاسی تنقید: حقائق اور زمینی تقاضے

قومی سلامتی جیسے حساس معاملے کو سیاسی جلسوں میں جگت بازی کا نشانہ بنانا اور مولانا فضل الرحمن کی طرف سے عارضی کرفیو کا تمسخر اڑانا سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی توہین ہے، جس سے ملک میں بداعتمادی پھیلتی ہے۔

حوثیوں کیخلاف بڑے فوجی آپریشن کی تیاری، سعودی و یمنی فورسز متحرک

سعودی عرب اور یمن نے بحیرہ احمر کی بحالی کیلئے حوثیوں کیخلاف مشترکہ فوجی کارروائی کا حتمی خاکہ تیار کر لیا۔
حوثیوں کیخلاف سعودی و یمنی مشترکہ فوجی کارروائی

سعودی اور یمنی افواج نے حوثیوں کے خلاف وسیع فوجی آپریشن کا منصوبہ بنا لیا۔ فضائی و زمینی کارروائیوں کا مقصد بحیرہ احمر کا کنٹرول حاصل کرنا ہے۔

October 4, 2026

سعودی عرب اور یمن کی مسلح افواج نے حوثی باغیوں کے خلاف وسیع پیمانے پر مشترکہ کارروائی کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ اس منصوبے کے تحت مختلف محاذوں پر مربوط حملے کیے جائیں گے۔

فوجی منصوبے کے تحت باب المندب کے نواح میں مخصوص اہداف کو نشانہ بنایا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ البیضا، مارب، تعز اور الجوف کے محاذوں پر بھرپور کارروائیاں متوقع ہیں۔

اس مہم میں ایک لاکھ سے زائد یمنی فوجی زمینی پیش قدمی کریں گے۔ دوسری جانب سعودی فضائیہ کارروائی کے دوران مسلسل فضائی تعاون فراہم کرے گی۔ یہ پیش رفت آئندہ چند ہفتوں میں متوقع ہے۔

بحری راستوں کی حفاظت

اس کارروائی کا بنیادی مقصد بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب کو محفوظ بنانا ہے۔ ان اہم بحری گزرگاہوں کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کے لیے یہ حکمت عملی تشکیل دی گئی ہے۔

امریکا اس آپریشن کے لیے انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ کر رہا ہے۔ بعض یورپی اور علاقائی ممالک بھی سعودی فورسز کو دفاعی نوعیت کی امداد فراہم کر رہے ہیں، تاہم اتحادی ممالک کے براہ راست لڑائی میں شامل ہونے کا امکان نہیں ہے۔

دیکھیے: خانہ کعبہ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں: مسلمانوں کا حوثی کے خلاف سخت ردِعمل

متعلقہ مضامین

یورو میڈ مانیٹر اور اقوام متحدہ کی رپورٹس میں اسرائیلی حراستی مراکز کے اندر فلسطینی قیدیوں پر سیکیورٹی کتوں کے ذریعے جنسی زیادتی اور منظم تشدد کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

November 7, 2026

خیبر پختونخوا میں پولیس کے سیکیورٹی الاؤنس میں 50 فیصد اضافہ اور جدید آلات کے لیے 9 ارب روپے کی منظوری سے فورس کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔

November 7, 2026

قومی سلامتی جیسے حساس معاملے کو سیاسی جلسوں میں جگت بازی کا نشانہ بنانا اور مولانا فضل الرحمن کی طرف سے عارضی کرفیو کا تمسخر اڑانا سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی توہین ہے، جس سے ملک میں بداعتمادی پھیلتی ہے۔

November 7, 2026

سعودی اتحادی افواج کا دعویٰ ہے کہ حوثیوں کی جانب سے ریاض کی طرف داغا گیا کروز میزائل فضائی دفاعی نظام نے تباہ کردیا۔

November 7, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *