گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبہ بچانے کے لیے ایمرجنسی لگانا ضروری ہوا تو ضرور لگائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر ایمرجنسی لگی تو پی ٹی آئی کے لیے وہ اکیلے ہی کافی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ صدر، وزیر اعظم اور ادارے حالات خراب سمجھیں تو آئین میں ایمرجنسی کی گنجائش موجود ہوتی ہے۔
پی ٹی آئی کے لانگ مارچ
فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی کے احتجاج پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس لانگ مارچ میں صرف خود ساختہ گرفتاریاں اور روپوشیاں نظر آ رہی ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ پشاور میں کوئی سرگرمی، کارنر میٹنگ یا بینر کیوں نظر نہیں آ رہا۔
گورنر کے پی نے چیلنج دیا کہ مظاہرین صوابی پار کر کے دکھائیں، ان کے پاس آگے بڑھنے کی کوئی واضح منصوبہ بندی نہیں ہے۔
مقابلے کا چیلنج
گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ وہ مخالفین کی طرح بلاوجہ بھڑکیں مارنے پر یقین نہیں رکھتے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب باقاعدہ سیاسی میدان لگے گا تو وہ خود ان سب سے نمٹ لیں گے۔ فی الحال پی ٹی آئی کے رہنما صرف چھپ رہے ہیں اور خود گرفتاریاں پیش کر رہے ہیں۔
دیکھیے: پی ٹی آئی نے انسدادِ دہشت گردی پر تعاون سے انکار کر دیا، مذاکرات ناکام