پشاور:صوبائی حکومت خیبر پختونخوا نے ماہانہ اجرت 36 ہزار سے بڑھا کر 40 ہزار روپے کرنے کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا۔
ماہانہ اُجرت اگر چالس ہزار مقرر کی گئی ہے تو اس حساب سے یومیہ اُجرت 1,538 روپے بنتی ہے۔
صوبائی حکومت کے اعلامیہ کے مطابق خواتین و خواجہ سرا ملازمین کو بھی مرد حضرات کے برابر اجرت ملا کرے گی۔
خیبر پختونخوا حکومت نے حالیہ بجٹ میں مزدور کی اُجرت چالیس ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کا باقاعدہ اعلامیہ آج جاری کیا گیا۔
خیبر پختونخوا حکومت کے اعلامیے سے قبل پنجاب حکومت نے اجرت 40 ہزار ماہانہ مقرر کرنے کا اعلامیہ جاری کیا تھا اس فیصلے کے مطابق مزدور کو کم ازکم اُجرت 40 ہزار روپے دی جائے گی۔
دیکھیں: خیبر پختونخوا حکومت نے افغان زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ کردیا