پاک فضائیہ نے خیبرپختونخوا کے علاقے باکا خیل میں ایک اہم فضائی کارروائی کرتے ہوئے صدیق اللہ گرباز کو ہلاک کر دیا۔ گرباز متعدد دہشت گرد حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا، جن میں حالیہ بنوں ایف سی لائنز حملہ بھی شامل ہے، جس میں میجر عدنان سمیت 4 اہلکار شہید ہوئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران صدیق اللہ گرباز ایک کمپاؤنڈ میں موجود تھا جہاں بھاری مقدار میں بارودی مواد، دستی بم اور راکٹ ذخیرہ کیے گئے تھے۔ اسی دوران زوردار دھماکے سے اسلحہ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 13مزید دہشت گرد مارے گئے۔
Siddiqullah Gurbaz, TTP HBG commander and architect of terror in Bannu was eliminated in Baka Khel after precise PAF strikes on his safehouse.
— Taymur Malik (@BlueMist911) September 14, 2025
This is just the beginning. From now on, Afghans will hear the music day and night.#PAF#Pakistan#PakistanArmy#PakistanZindabad… pic.twitter.com/Yy8ph68XFg
اطلاعات کے مطابق یہ کمپاؤنڈ سابق صوبائی وزیر تحریک انصاف شاہ محمد وزیر کے جرگہ ہال کو دہشت گردی کے اڈے میں تبدیل کر کے استعمال کیا جا رہا تھا۔ صدیق اللہ گرباز اس جگہ کو پاکستان مخالف کارروائیوں کے لیے استعمال کر رہا تھا۔
عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی اور اس کے نتیجے میں ایک بڑے نیٹ ورک کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ یہ آپریشن آئندہ ممکنہ حملوں کو روکنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔