پاکستان کےمقبول ترین ننھے یوٹیر بر جو اپنی خداد صلاحیتوں کی وجہ سے معروف ہیں انہوں نے تمام یوٹیوبرز کے لیے مثال قاٗم کرتے ہوٗے اپنی یوٹیوب کی آمدنی تعلیمی ادارے پر لگادی۔ انہوں نے اپنے گاؤں کے خستہ حال اسکول کی بوسیدہ عمارت کو اپنی آمدنی سے جدید عمارت میں تبدیل کردیا۔
یوٹیوبر شیراز کے والد نے کچھ عرصہ قبل ایک خستہ حال اسکول کی عمارت دکھاٗی تھی جہاں بچے پرانی عمارت، کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کررہے تھے۔ نیز ان طالب علموں کے نہ تو مناسب لباس تھا اور نہ ہی بنیادی سہیولیات سے آراستہ تھے ۔
اسی طرح طالب علم کھلے آسمان تلے موسم کی سختیوں کو برداشت کرتے ہوٗے تعلیم حاصل کررہے تھے۔
تاہم اب یوٹیوبر شیراز اور مسکان نے یوٹیوب سے حاصل ہونے والی آمدنی اس اسکول پر خرچ کردی جس سے اب اسکول ایک جدید عمارت کی صورت اختیار کرچکا ہے نیز طالب علمون کو جدید سہولیات سے بھی آراستہ کیردا گیا ہے۔
ننھے یوٹویبر نے ویڈیو جاری کرتے ہوٗے کہا کہ اگر تمام یوٹیوبرز اپنی آمدنی کو مثبت کاموں پر خرچ کریں تو ملک و ملت کی تقدیر بدل سکتی ہے۔
اسی طرح شیراز نے مقامی آبادی کے لیے ایک فری ایمبولینس فراہم کی ہے، جو دیہی عوام کے لیے صحت کی سہولتوں تک فوری رسائی میں مددگار ثابت ہوگی۔
شیراز کے مطابق گاؤں کے لوگ بیماری کی صورت میں 1 سے 2 گھنٹے کا سفر کرکے شہر پہنچتے تھے، جو خاص طور پر غریب افراد کے لیے انتہائی مشکل تھا۔ نئی ایمبولینس اب مریضوں کو بروقت اسپتال تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔