احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر انتقال کرگئے۔ آج صبح احمد شاہ نے اپنے اکاؤنٹ سے افسوس ناک خبر دی کہ ان کے چھوٹے بھائی عمر اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ عمر رمضان ٹرانشمیشن میں اپنی صلاحیتوں اور معصومانہ شرارتوں سے کافی شہرت رکھتے تھے۔
احمد شاہ کے بھائی عمر رمضان ٹرانشمیشن کی وجہ سے کافی مقبول تھے اور ہر پاکستانی ٹرانشمیشن میں احمد شاہ اور عمر کو دیکھا کرتا تھا تاہم انکے دیکھنے والوں کے لیے افسوس ناک اطلاع ہے کہ وہ اب دنیا میں رہے۔

یہ خبر احمد شاہ کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری کی گئی ہے، جہاں انہوں نے کہا کہ ہمارے خاندان کا ننھا چمکتا ستارہ عمر شاہ خالقِ حقیقی سے جا ملا۔
گزشتہ برس جولائی کے مہینے میں عمر کی سرجری ہوئی تھی تاہم انتقال کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔
احمد شاہ کی پوسٹ میں عمر کے انتقال کی وجہ نہیں بتائی گئی البتہ چاہنے والوں نے افسوس ناک خبر پر احمد شاہ سے تعزیت کی ۔