ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کے مزید میچ کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلان کے مطابق اگر کو ریفری نہ ہٹایا گیا تو پاکستان مزید میچ نہیں کھیلے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میچ ریفری نے پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف غیر منصفانہ اقدامات کیے، جس پر پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو شکایت بھی کر دی ہے۔
انکا کنا تھا اگر میچ ریفری کو نہ ہٹا یا گیا تو پاکستان ایشیا کپ کے مزید میچز نہیں کھیلے گا۔
پی سی بی نے انٹر نیشنل کرکٹ کو خط لکھتے ہوٗے کہا کہ ریفری کے طرز عمل کے پیچھے دراصل ایشیا کپ کو متنازع بنانے کی سازش ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو فوری طور پر ایشیا کپ سے ہٹانے کی درخواست کردی ہے۔ اسی طرح درخواست میں بھی مذکور تھا کہ اس معاملے تحقیقات کی جائیں تاکہ آئندہ میں ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔