ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اہم ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کو 6وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
دبئی میں کھلیے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی،پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔
بھارت نے پاکستان کا ہدف 18.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،بھارت کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شبھمن گل تھے، جنہیں فہیم اشرف نے 47 رنز پر کلین بولڈ کیا۔
بھارت کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سوریا کمار یادیو تھے، جنہیں حارث رؤف نے ابرار احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا، انہوں نے صفر رنز بنائے، بھارت کی جانب سے ابھیشک شرما حارث رؤف کی گیند پر ابرار احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، انہوں نے 74 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے، پاکستان کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی فخززمان تھے، جو 9 گیندوں پر 15 رنز بنا کر پویلین لوٹے، انہیں ہاردک پانڈیا نے وکٹ کیپر سنجو سیمسن کے ہاتھوں کیچ کرایا۔
بھارت کے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سنجو سیمسن تھے جو حارث رؤف کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے، پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور فہیم اشرف نے ایک، ایک جبکہ حارث رؤف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل پاکستان کی جانب سے فخزمان اور صاحبزادہ فرحان نے اننگز کا آغاز کیا، پاکستان کی جانب سے فخر زمان 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، پاکستان کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی صائم ایوب تھے، جنہوں نے 17 گیندوں پر 21رنز بنائے، حسین طلعت 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، پاکستان کے چوتھے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین صاحبزادہ فرحان تھے جو 58 رنز بناکر پویلین لوٹے، محمد نواز 19 گیندوں پر 21رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان سلمان علی آغا 17 اور فہیم اشرف 20رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
بھارت کی جانب سے ہارڈک پانڈیا اور کلدیپ یادیو نے ایک،ایک جبکہ شوام ڈوبے نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان نے ٹاس جیتنے کے بعد پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہیں ملایا، وہ ٹاس کے بعد سیدھا گفتگو کرنے کی طرف بڑھے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گروپ مرحلے کے میچ میں بھی دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹاس کے موقع پر ہاتھ نہیں ملایا تھا، پھر بعد ازاں میچ کے اختتام پر بھی بھارتی ٹیم نے پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔
واضح رہے کہ گروپ مرحلے کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی تھی، تاہم اس دوران میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ بھی متنازع ہو گئے تھے، جب انہوں نے پاکستانی کپتان کو بتایا کہ آج ٹاس کے موقع پر اور بعد میں ٹیمیں آپس میں ہاتھ نہیں ملائیں گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس معاملے پر آئی سی سی سے احتجاج کیا، جس پر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معذرت کرلی تھی، تاہم آج وہی ایک بار پر اس میچ کے دوران ریفری تھے۔
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم سلمان آغا نے کہا کہ بھارت کے بیٹرز نے پاور پلے میں میچ کو اپنے حق میں موڑ لیا۔ ان کے مطابق پاکستان کو 10 اوورز میں 91 رنز بنانے کے بعد مزید کم از کم 15 رنز کا اضافہ کرنا چاہیے تھا، تاہم 171 رنز بھی ایک اچھا مجموعہ تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بولرز کے انتخاب میں وہ ’صحیح جگہ، صحیح وقت‘ کے فارمولے پر یقین رکھتے ہیں، اور حارث رؤف و فہیم اشرف نے اچھی بولنگ کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ٹیم کی نظریں سری لنکا کے خلاف میچ پر مرکوز ہیں۔
بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے پاکستان کے خلاف کامیابی کے بعد ٹیم کی مجموعی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم نے دباؤ کے باوجود پرسکون انداز میں کھیل پیش کیا، جس سے ان کا کام آسان ہوگیا۔
دیکھیں: ایشیا کپ: افغان ٹیم کو شکست دیتے ہوئے سری لنکا سپر فور میں پہنچ گیا