نیپال: سوشیلا کارکی نے سابق وزیر اعظم کے استعفیٰ کے بعد 12 ستمبر کو وزارتِ عظمی کا عہدہ سنبھالا۔
واضح رہے کہ سوشیلا کارکی نوجوانوں کی قیادت میں جین- زی کےکرپشن اور سوشل میڈیا پر پابندی مخالف مظاہروں کے بعد بنی تھیں۔
نیپالی وزیر اعظم سوشیلا کارکی نے اتوار کے روز عبوری حکومت کی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے نئے وزرا کو شامل کرلیا جس کے بعد وزرا کی تعداد نو ہو گئی۔
نئے وزرا کے نام درجِ ذیل ہیں:
صدر رام چندر پوڈیل نے انل کمار سنہا، مہاویر پن، سنگیتا کوشل مشرا، جگدیش کھرل، اور مدن پریار۔
حلف برداری کی تقریب آج راشٹرپتی بھون میں منعقد کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق سنہا کو صنعت و تجارت، سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت، ، مہاویر کو تعلیم سنگیتا مشرا کو صحت اور آبادی کی وزارت، کھرل کو اطلاعات کی وزارت اورمدن پریار کو زراعت کی وزارت دی جائے گی۔ جبکہ دوسری جانب کارکی ذاتی طور پر کئی اہم محکموں کو سنبھال رہی ہیں۔
دیکھیں: سابق نیپالی وزیراعظم کی اہلیہ مشتعل مظاہرین کے ہاتھوں جل کر ہلاک ہو گئیں