سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ انتقال کرگئے ہیں۔
آپ کا شمار دورِ حاضر کے نامور محققین میں ہوتا تھا، آپ فتوی نویسی اور مسلم ورلڈ لیگ کے سربراہ کے طور پر بھی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔
مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کی نمازِ جنازہ آج بروز منگل بعد از نمازِعصر امام ترکی بن عبداللہ مسجد ریاض میں ادا کی جائے گی۔
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے مفتی اعظم سعودیہ شیخ عبدالعزیز کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیخ عبدالعزیز کا انتقال عالمِ اسلام بالخصوص علمی حلقوں کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے اپنی پوری زندگی قرآن و سنت کی اشاعت اور امت کی رہنمائی میں صرف کی۔
وزیرِ اعظم کا کہنا تھا پاکستان سعودی عوام اور حکام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
شاہ سلمان نے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ انکی غائبانہ نمازِ جنازہ مسجدِ حرام اور مسجدِ نبوی سمیت سعودیہ بھر کی مساجد میں ادا کی جائے گی۔
شاہی خاندان نے مفتی اعظم سعودی عرب کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا ایک نامور عالم دین و مفتی سے محروم ہو گئی ہے۔
مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز نے بحیثیتِ عالم و مفتی عالم ہونے کے بے پناہ خدمات انجام دیں، شیخ عبدالعزیز آل شیخ نے قانونی و سماجی مسِل پر فتاوی جاری کرکے عوام الناس کی بھرپور رہنمائی کی۔
دیکھیں: سعودی عرب آج اپنا قومی دن منا رہا ہے؛ صدر، وزیراعظم کی مبارکباد