یہ لڑائی کرسی اور فنڈز کے ذاتی مفادات کے ٹکراؤ کا نتیجہ ہے جہاں عوام کی ان کے نزدیک کوئی اہمیت نہیں۔ جب ان انقلابیوں کا اندرونی مفاد ٹکراتا ہے تو یہ ایک دوسرے پر جانوروں کی طرح جھپٹ پڑتے ہیں۔ یہ گروہ خود کو ظلم کے خلاف جدوجہد کا علمبردار کہتا ہے لیکن حقیقت میں یہ خود ایک دوسرے کے لیے سب سے بڑا ظلم ثابت ہو رہے ہیں۔

May 13, 2026

سزا معطلی اور ضمانت کا ضابطہ فوجداری کے سیکشن چار سو چھبیس میں بالکل واضح ہے جس کے تحت سات سال سے زیادہ سزا والے مقدمات میں اپیل کا فیصلہ دو سال تک نہ آنے پر ہی عدالت معطلی کی درخواست سن سکتی ہے۔

May 13, 2026

چند مخصوص طاقتیں اس پائیدار امن کی کوششوں سے ناراض ہیں۔ یہی طاقتیں اب اپنے پرانے ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے متحرک ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات اسی سلسلے کی کڑی ہیں کیونکہ اتنے بڑے پیمانے کی کارروائیاں صرف افغانستان کے بس کی بات نہیں بلکہ اس کے پسِ پردہ بھارت اور اسرائیل جیسی عالمی طاقتوں کی منصوبہ بندی شامل ہے۔

May 13, 2026

فواد چوہدری نے اپنے ردعمل میں واضح کیا کہ اگر فوج اور پولیس نے خیبر پختونخوا چھوڑ دیا تو وہاں بڑے پیمانے پر قتل و غارت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے میں بھارتی اور افغان ایجنسیاں صوبے میں تباہی مچا دیں گی۔

May 13, 2026

عائشہ ظفر نے 102 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جس میں 15 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ عائشہ ظفر اب پاکستان کی جانب سے ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین سنچری بنانے والی بیٹر بن گئی ہیں۔ دیگر بیٹرز میں عالیہ ریاض نے 23 گیندوں پر 48 رنز اور گل فیروزہ نے 37 رنز کی اننگز کھیل کر مجموعے میں اہم اضافہ کیا۔

May 13, 2026

روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے بتایا کہ وہ چینی صدر سے ایران جنگ پر تفصیلی بات کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ چین کو امریکی منڈیوں کے لیے مزید کھولنے کا مطالبہ بھی کریں گے۔

May 13, 2026

سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز انتقال کر گئے

وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیخ عبدالعزیز کا انتقال عالمِ اسلام ، بالخصوص دینی و علمی حلقوں کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے
مفتی اعظم سعودیہ شیخ عبدالعزیز کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیخ عبدالعزیز کا انتقال عالمِ اسلام اور بالخصوص علمی دنیا کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے

مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز کی نمازِ جنازہ آج بروز منگل بعد از نمازِعصر امام ترکی بن عبداللہ مسجد ریاض میں ادا کی جائے گی

September 23, 2025

سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ انتقال کرگئے ہیں۔

آپ کا شمار دورِ حاضر کے نامور محققین میں ہوتا تھا، آپ فتوی نویسی اور مسلم ورلڈ لیگ کے سربراہ کے طور پر بھی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کی نمازِ جنازہ آج بروز منگل بعد از نمازِعصر امام ترکی بن عبداللہ مسجد ریاض میں ادا کی جائے گی۔

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے مفتی اعظم سعودیہ شیخ عبدالعزیز کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیخ عبدالعزیز کا انتقال عالمِ اسلام بالخصوص علمی حلقوں کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے اپنی پوری زندگی قرآن و سنت کی اشاعت اور امت کی رہنمائی میں صرف کی۔

وزیرِ اعظم کا کہنا تھا پاکستان سعودی عوام اور حکام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

شاہ سلمان نے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ انکی غائبانہ نمازِ جنازہ مسجدِ حرام اور مسجدِ نبوی سمیت سعودیہ بھر کی مساجد میں ادا کی جائے گی۔

شاہی خاندان نے مفتی اعظم سعودی عرب کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا ایک نامور عالم دین و مفتی سے محروم ہو گئی ہے۔

مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز نے بحیثیتِ عالم و مفتی عالم ہونے کے بے پناہ خدمات انجام دیں، شیخ عبدالعزیز آل شیخ نے قانونی و سماجی مسِل پر فتاوی جاری کرکے عوام الناس کی بھرپور رہنمائی کی۔

دیکھیں: سعودی عرب آج اپنا قومی دن منا رہا ہے؛ صدر، وزیراعظم کی مبارکباد

متعلقہ مضامین

یہ لڑائی کرسی اور فنڈز کے ذاتی مفادات کے ٹکراؤ کا نتیجہ ہے جہاں عوام کی ان کے نزدیک کوئی اہمیت نہیں۔ جب ان انقلابیوں کا اندرونی مفاد ٹکراتا ہے تو یہ ایک دوسرے پر جانوروں کی طرح جھپٹ پڑتے ہیں۔ یہ گروہ خود کو ظلم کے خلاف جدوجہد کا علمبردار کہتا ہے لیکن حقیقت میں یہ خود ایک دوسرے کے لیے سب سے بڑا ظلم ثابت ہو رہے ہیں۔

May 13, 2026

سزا معطلی اور ضمانت کا ضابطہ فوجداری کے سیکشن چار سو چھبیس میں بالکل واضح ہے جس کے تحت سات سال سے زیادہ سزا والے مقدمات میں اپیل کا فیصلہ دو سال تک نہ آنے پر ہی عدالت معطلی کی درخواست سن سکتی ہے۔

May 13, 2026

چند مخصوص طاقتیں اس پائیدار امن کی کوششوں سے ناراض ہیں۔ یہی طاقتیں اب اپنے پرانے ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے متحرک ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات اسی سلسلے کی کڑی ہیں کیونکہ اتنے بڑے پیمانے کی کارروائیاں صرف افغانستان کے بس کی بات نہیں بلکہ اس کے پسِ پردہ بھارت اور اسرائیل جیسی عالمی طاقتوں کی منصوبہ بندی شامل ہے۔

May 13, 2026

فواد چوہدری نے اپنے ردعمل میں واضح کیا کہ اگر فوج اور پولیس نے خیبر پختونخوا چھوڑ دیا تو وہاں بڑے پیمانے پر قتل و غارت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے میں بھارتی اور افغان ایجنسیاں صوبے میں تباہی مچا دیں گی۔

May 13, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *