بھارتی حکومت نے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کی مدتِ ملازمت میں توسیع کر دی۔ مودی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جنرل انیل چوہان 30 مئی 2026 تک اس عہدے پر قائم رہیں گے۔
خیال رہے کہ جنرل انیل چوہان نہ صرف چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں بلکہ ساتھ ساتھ ڈپارٹمنٹ آف ملٹری افیئرز کے سیکرٹری کا عہدہ بھی سنبھالے ہوئے ہیں۔
جنرل انیل چوہان 2022 میں بھارت کے دوسرے چیف آف ڈیفنس اسٹاف مقرر کیا گیا تھا۔ اس سے قبل مختلف اعلیٰ عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔
مودی حکومت نے جون 2026 تک توسیع کردی لیکن عوامی ردعمل بھی شدید دیکھنے میں آرہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سیاسی مفادات کے لیے اس طرح کے فیصلوں سے عوام میں دفاعی اداروں پر بداعتمادی کی فضا قائم ہورہی ہے۔
دیکھیں: میں امن کا سفیر ہوں، پاک بھارت سمیت 7 جنگیں رکوائیں؛ ٹرمپ کا اقوام متحدہ میں ایک گھنٹہ طویل خطاب