جیمز ٹاؤن فاؤنڈیشن کی رپورٹ میں طالبان کے زیرِ انتظام افغانستان کے معدنی شعبے میں غیر شفاف معاہدوں، مبینہ کرپشن اور اقربا پروری پر سنگین سوالات اٹھا دیے گئے۔

August 9, 2026

محکمۂ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبے سے 1 لاکھ 40 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان شہریوں کو وطن واپس بھیج دیا گیا ہے۔

August 9, 2026

برطانوی اخبار دی گارڈین اور زن ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے اقتدار کے بعد افغانستان کے 10 صوبوں میں خواتین کے قتل کے 231 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

August 9, 2026

بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں جے ایس ایس سی امتحانی پیپر لیک اسکینڈل کی سی آئی ڈی رپورٹ منظرِ عام پر آنے کے بعد طلبہ کا احتجاج 16ویں روز میں داخل ہو گیا ہے۔

August 9, 2026

قندھار کے عینو مینہ ٹاؤن شپ میں یونائیٹڈ فرنٹ کے حملے کے نتیجے میں طالبان کی اخلاقی پولیس کا ایک اہلکار ہلاک ہو گیا۔

August 9, 2026

ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہے کہ ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا مکہ دفاعی معاہدہ نیٹو کے آرٹیکل 5 جیسا ہے اور مستقبل میں مصر بھی اس کا حصہ بن سکتا ہے۔

August 9, 2026

میں امن کا سفیر ہوں، پاک بھارت سمیت 7 جنگیں رکوائیں؛ ٹرمپ کا اقوام متحدہ میں ایک گھنٹہ طویل خطاب

صدر ٹرمپ نے اقوام متحدہ پر الزام عائد کیا کہ اس نے ان کی ان کوششوں میں کوئی حمایت نہیں کی۔
میں امن کا سفیر ہوں، پاک بھارت سمیت 7 جنگیں رکوائیں؛ ٹرمپ کا اقوام متحدہ میں ایک گھنٹہ طویل خطاب

انہوں نے اقوام متحدہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے کئی جنگوں کو ختم کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی جبکہ خود انہوں نے سات جنگیں ختم کرائیں جن میں آرمینیا اور آذربائیجان، کمبوڈیا اور تھائی لینڈ، اسرائیل اور ایران کے علاوہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان جنگ بھی شامل ہے۔

September 24, 2025

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے میں ناکام رہا ہے۔ چھ سال قبل جنرل اسمبلی سے ان کے آخری خطاب کے بعد دنیا میں سکون اور استحکام ختم ہو گیا ہے اور بہت بڑے بحران سر اٹھا چکے ہیں۔

انہوں نے اقوام متحدہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے کئی جنگوں کو ختم کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی جبکہ خود انہوں نے سات جنگیں ختم کرائیں جن میں آرمینیا اور آذربائیجان، کمبوڈیا اور تھائی لینڈ، اسرائیل اور ایران کے علاوہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان جنگ بھی شامل ہے۔

صدر ٹرمپ نے اقوام متحدہ پر الزام عائد کیا کہ اس نے ان کی ان کوششوں میں کوئی حمایت نہیں کی۔

انڈیا اور چین کا ذکر

روس کے یوکرین پر حملے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے انڈیا اور چین پر الزام لگایا کہ وہ روس سے تیل خرید کر اس جنگ کی مالی معاونت کر رہے ہیں۔ انہوں نے یورپی ممالک پر بھی تنقید کی کہ وہ ایک طرف تو روس پر دباؤ بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن دوسری طرف روسی تیل کی خریداری بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

صدر نے کہا کہ وہ اس مسئلے پر آج یورپی رہنماؤں سے بات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ان کے ہمیشہ اچھے تعلقات رہے ہیں۔ وہ سمجھتے تھے اس جنگ کو روکنا آسان ہو گا لیکن ایسا نہیں ہوا۔

فلسطینی ریاست کی مخالفت

صدر ٹرمپ نے کہا کہ بعض ممالک کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا فیصلہ دراصل حماس کو انعام دینے کے مترادف ہے۔ حماس یرغمالیوں کو رہا کرنے سے انکار کر رہی ہے اور معقول امن تجاویز کو مسترد کر چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر کو بھلایا نہیں جا سکتا اور تمام یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

مہاجرت پر سوال

ان کی تقریر کا ایک بڑا حصہ مہاجرت پر مرکوز تھا جس پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی حکام نے غیرقانونی مہاجرت پر قابو پانے کے لیے موثر اقدامات کیے ہیں، جن میں غیرقانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونے والوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں اور ملک بدری شامل ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان اقدامات نے خود مہاجرین کی جانیں بچانے میں بھی مدد کی کیونکہ بہت سے لوگ امریکا پہنچنے کی کوشش میں ہلاک ہو رہے تھے۔

صدر نے اقوام متحدہ پر غیرقانونی مہاجرت کی مالی معاونت کا الزام بھی عائد کیا اور دعویٰ کیا کہ یورپی ممالک مہاجرت کے اس حملے سے تباہ ہو رہے ہیں جبکہ اسے روکنے کی کوئی کوشش نہیں کر رہا۔

موسمیاتی تبدیلی سے انکار

انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ کو ایک فریب قرار دیا اور کاربن کے اخراج میں کمی لانے کی عالمی کوششوں پر تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ قابلِ تجدید توانائی مہنگی اور غیر مؤثر ہے اور کوئلے، تیل اور گیس کا استعمال بہتر ہے۔

امریکہ کے صدر نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اقوامِ متحدہ اور دیگر اداروں کی موسمیاتی پیش گوئیاں غلط ثابت ہوئی ہیں۔

صدر نے کہا کہ ان کی حکومت کی جانب سے کئی ممالک پر عائد کیے گئے محصولات کا مقصد امریکی معیشت کا تحفظ تھا جو ان کے بقول ان ممالک کے اقدامات سے متاثر ہوئی تھی جو بین الاقوامی تجارتی اصولوں کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔

دیکھیں: شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے

متعلقہ مضامین

جیمز ٹاؤن فاؤنڈیشن کی رپورٹ میں طالبان کے زیرِ انتظام افغانستان کے معدنی شعبے میں غیر شفاف معاہدوں، مبینہ کرپشن اور اقربا پروری پر سنگین سوالات اٹھا دیے گئے۔

August 9, 2026

محکمۂ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبے سے 1 لاکھ 40 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان شہریوں کو وطن واپس بھیج دیا گیا ہے۔

August 9, 2026

برطانوی اخبار دی گارڈین اور زن ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے اقتدار کے بعد افغانستان کے 10 صوبوں میں خواتین کے قتل کے 231 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

August 9, 2026

بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں جے ایس ایس سی امتحانی پیپر لیک اسکینڈل کی سی آئی ڈی رپورٹ منظرِ عام پر آنے کے بعد طلبہ کا احتجاج 16ویں روز میں داخل ہو گیا ہے۔

August 9, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *