استنبول مذاکرات کی ناکامی کی بنیادی وجہ طالبان وفد کے اندرونی اختلافات اور امریکا کو بطورِ ضامن لانے کے غیر متوقع مطالبے تھے، جس کا واضح مقصد مالی امداد بحال کرنا تھا

October 28, 2025

آکاخیل حملے کی ذمہ داری تحریکِ طالبان پاکستان نے قبول کی ہے جس میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے ہیں

October 28, 2025

اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ڈاکٹر شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے تعلیمی اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے

October 28, 2025

رپورٹ کے مطابق حکومتی پالیسی، برآمدات میں اضافہ اور ترسیلات زر نے معیشت کو استحکام کی جانب گامزن کیا ہے

October 28, 2025

استنبول مذاکرات میں پاکستانی وفد نے امن و امان سے متعلق اہم مطالبات پیش کیے لیکن طالبان وفد کی جانب سے مثبت پیش رفت اور سنجیدگی نہ ہونے کے باعث مذاکرات بغیر کسی نتیجہ کے روک دیے گئے

October 28, 2025

پاکستان نے بھارت سے متصل فضائی حدود میں عارضی تبدیلی کا اعلان کر دیا۔ کل اور پرسوں 28 اور 29 اکتوبر کو صبح 6 سے 9 بجے تک یہ راستے بند رہیں گے

October 28, 2025

بھارتی فوج و اسٹیبلشمنٹ کی دھمکیاں؛ افواج پاکستان نے سخت ردعمل جاری کر دیا

دوسری جانب بھارتی قیادت نے گزشتہ 48 گھنٹوں میں پاکستان مخالف بیانات کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔

1 min read

بھارتی فوج و اسٹیبلشمنٹ کی دھمکیاں؛ افواج پاکستان نے سخت ردعمل جاری کر دیا

بیان میں واضح کیا گیا کہ پاکستان کسی بھی نئی جارحیت کی صورت میں تحمل کا مظاہرہ نہیں کرے گا۔ "اگر بھارت نے دوبارہ کوئی غیر ذمہ دارانہ اقدام کیا تو پاکستان بھرپور اور فیصلہ کن جواب دے گا۔ ہم دشمن کے ہر کونے تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔"

October 4, 2025

پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کی جانب سے آنے والے جنگی بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئی دہلی کے اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ بیانات جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کے لیے شدید خطرہ ہیں۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق، بھارتی سیاسی و عسکری قیادت کی طرف سے گزشتہ 48 گھنٹوں میں جاری کیے گئے دھمکی آمیز بیانات “خبطِ عظمت” اور “بوکھلاہٹ” کا مظہر ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ “ہم نے بھارتی دفاعی قیادت کے واہمہ خیز، اشتعال انگیز اور جنگجویانہ بیانات کو گہری تشویش کے ساتھ نوٹ کیا ہے، جو خطے میں سنگین نتائج پیدا کرسکتے ہیں۔”

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت کئی دہائیوں سے خود کو مظلوم ظاہر کرکے دنیا کو گمراہ کرتا آیا ہے، جبکہ حقیقت میں وہ جنوبی ایشیا میں دہشت گردی اور عدم استحکام کا اصل منبع ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ “اب دنیا جان چکی ہے کہ بھارت سرحد پار دہشت گردی کا اصل چہرہ اور خطے کے عدم استحکام کا مرکز ہے۔”

فوجی ترجمان نے یاد دلایا کہ رواں سال کے آغاز میں بھارتی جارحیت نے دو ایٹمی طاقتوں کو جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا تھا۔ ترجمان کے مطابق، “بھارت اپنے تباہ شدہ لڑاکا طیاروں اور پاکستان کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں کی تباہ کن صلاحیت کو بھول چکا ہے۔”

بیان میں واضح کیا گیا کہ پاکستان کسی بھی نئی جارحیت کی صورت میں تحمل کا مظاہرہ نہیں کرے گا۔ “اگر بھارت نے دوبارہ کوئی غیر ذمہ دارانہ اقدام کیا تو پاکستان بھرپور اور فیصلہ کن جواب دے گا۔ ہم دشمن کے ہر کونے تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔”

ترجمان نے کہا کہ “جن لوگوں کو یہ غلط فہمی ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف نئی معمولات طے کرسکتے ہیں، انہیں جان لینا چاہیے کہ پاکستان نے اپنے ردعمل کا نیا معمول طے کرلیا ہے — جو تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا۔”

پاک فوج نے خبردار کیا کہ مستقبل کا کوئی بھی تصادم “قیامت خیز تباہی” کا سبب بن سکتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ اگر بھارت نے پاکستان کو مٹانے کی بات کی ہے تو “بھارت کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایسی صورت میں مٹاؤ باہمی ہوگا۔”

دوسری جانب بھارتی قیادت نے گزشتہ 48 گھنٹوں میں پاکستان مخالف بیانات کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔

2 اکتوبر کو بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے گجرات کے علاقے بھُج میں ’شستر پوجا‘ کے موقع پر کہا کہ “پاکستان کی سرکریک کے قریب فوجی سرگرمیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کسی بھی مہم جوئی کا جواب تاریخ اور جغرافیہ دونوں بدل دے گا۔”

اسی روز آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے الزام لگایا کہ “پاہلگام سانحہ جیسے حملے بھارت کے خلاف دہشت گردی کے جاری خطرے کی نشاندہی کرتے ہیں۔” انہوں نے بنگلہ دیش میں بڑھتی ہوئی سیاسی بے چینی کو بھارت کے خلاف “بیانیہ سازی” قرار دیا۔

3 اکتوبر کو بھارتی آرمی چیف جنرل اپیندرا دیویدی نے نئی دہلی میں میڈیا بریفنگ کے دوران دھمکی دی کہ “اگر پاکستان نے ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی بند نہ کی تو ہم آپریشن سندور 1.0 کی طرح ضبط نہیں دکھائیں گے۔”

اسی دن بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل امر پریت سنگھ نے دعویٰ کیا کہ “بھارت نے حالیہ جھڑپوں میں پاکستان کے پانچ ایف-16 اور جے ایف-17 طیارے مار گرائے ہیں” اور کہا کہ “بھارت مستقبل میں فضائی برتری برقرار رکھنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔”

تجزیہ کاروں کے مطابق، بھارتی بیانات کا یہ سلسلہ آر ایس ایس کی صد سالہ تقریبات، اندرونی سیاسی دباؤ اور 2025 کی حالیہ کشیدگی کے تسلسل کا حصہ ہے۔
سفارتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس طرح کی بیان بازی سے نہ صرف علاقائی امن بلکہ عالمی سلامتی بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

پاکستانی دفاعی حکام کے مطابق، “ہم امن چاہتے ہیں لیکن کمزوری نہیں دکھائیں گے۔ دشمن کو ہر جارحیت کا جواب بھرپور طاقت سے دیا جائے گا۔”

دیکھیں: بھارت: عالمی امن کیلئے ایک خطرہ

متعلقہ مضامین

استنبول مذاکرات کی ناکامی کی بنیادی وجہ طالبان وفد کے اندرونی اختلافات اور امریکا کو بطورِ ضامن لانے کے غیر متوقع مطالبے تھے، جس کا واضح مقصد مالی امداد بحال کرنا تھا

October 28, 2025

آکاخیل حملے کی ذمہ داری تحریکِ طالبان پاکستان نے قبول کی ہے جس میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے ہیں

October 28, 2025

اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ڈاکٹر شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے تعلیمی اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے

October 28, 2025

رپورٹ کے مطابق حکومتی پالیسی، برآمدات میں اضافہ اور ترسیلات زر نے معیشت کو استحکام کی جانب گامزن کیا ہے

October 28, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *