ہنگو میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، 2 افسران سمیت 6 اہلکار شہید ہوگئے۔

September 20, 2026

حکومت نے 27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں پُرتشدد کارروائیوں اور سڑکوں کی بندش کے خلاف سخت قانونی اقدامات نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

September 20, 2026

ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کہا ہے کہ مکہ معاہدے کے تحت ترکیہ پاکستان کے ساتھ مل کر سعودی عرب کی ممکنہ عسکری ضروریات کا جائزہ لے گا۔

September 20, 2026

اسلام آباد کے داخلی راستوں پر امن برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ نے پُرتشدد مظاہرین اور قانون شکن عناصر کے خلاف سخت پالیسی نافذ کر دی ہے۔

September 20, 2026

ایران نے امریکہ سے مذاکرات کیلئے تین شرائط پیش کردیں، جبکہ سعودی عرب اور یمن کے درمیان جنگ ختم کرانے میں مدد کی پیشکش بھی کردی۔

September 20, 2026

شیخ ہیبت اللہ کے دفتر سے سامنے آنے والی دستاویز میں فتنۃ الہندستان کو اسلحہ اور گولہ بارود فراہم کرنے کی ہدایت کا انکشاف ہوا ہے۔

September 20, 2026

دوسرا ون ڈے: پاکستان نے بنگلادیش کو 128 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی

اس فتح کے بعد تین میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر ہو گئی ہے۔ پہلے میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو شکست دی تھی
پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش، دوسرا ون ڈے

پاکستان کی جانب سے معاذ صداقت نے 46 گیندوں پر 75 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 6 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے

March 14, 2026

ڈھاکا میں کھیلے گئے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت 128 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 48ویں اوور میں 274 رنز بنائے۔ بارش کے باعث بنگلادیش کو 32 اوورز میں 243 رنز کا ہدف دیا گیا۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی پوری ٹیم 24ویں اوور میں 114 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے معاذ صداقت نے 46 گیندوں پر 75 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 6 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ سلمان علی آغا نے 64 جبکہ محمد رضوان نے 44 رنز بنائے۔ صاحبزادہ فرحان 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

بنگلادیش کی جانب سے رشاد حسین نے 3 جبکہ مہدی حسن میراز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں بنگلادیش کی جانب سے لٹن داس 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ توحید نے 28 اور سیف حسن نے 12 رنز بنائے۔

پاکستان کے معاذ صداقت اور حارث رؤف نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس فتح کے بعد تین میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر ہو گئی ہے۔ پہلے میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو شکست دی تھی۔

دیکھئیے:پہلا ون ڈے: بنگلہ دیش نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

متعلقہ مضامین

ہنگو میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، 2 افسران سمیت 6 اہلکار شہید ہوگئے۔

September 20, 2026

حکومت نے 27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں پُرتشدد کارروائیوں اور سڑکوں کی بندش کے خلاف سخت قانونی اقدامات نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

September 20, 2026

ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کہا ہے کہ مکہ معاہدے کے تحت ترکیہ پاکستان کے ساتھ مل کر سعودی عرب کی ممکنہ عسکری ضروریات کا جائزہ لے گا۔

September 20, 2026

اسلام آباد کے داخلی راستوں پر امن برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ نے پُرتشدد مظاہرین اور قانون شکن عناصر کے خلاف سخت پالیسی نافذ کر دی ہے۔

September 20, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *