ہنگو بم دھماکے میں ایس پی اسد زبیر، ان کے گن مین داؤد اور ڈرائیور عاطف جامِ شہادت نوش کرگئے

October 24, 2025

علی ترین نے کہا ہے کہ پی سی بی اور پی ایس ایل مینجمنٹ نے انہیں ایک قانونی نوٹس بھیجا تھا، جس میں مذکور تھا کہ وہ بورڈ کے خلاف تنقیدی بیانات واپس لیتے ہوئے معافی مانگیں

October 24, 2025

سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں 8 دہشت گردوں ہلاک اور 5 زخمی ہوئے

October 24, 2025

معاہدے کے مطابق قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

October 24, 2025

ماہرین کے مطابق یہ انکشاف اس حقیقت کو مزید تقویت دیتا ہے کہ افغانستان نہ صرف دہشت گرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے بلکہ وہاں سے پاکستان کے خلاف منظم کارروائیاں بھی کی جا رہی ہیں۔

October 24, 2025

پاکستان نے بارہا کابل حکومت کو متنبہ کیا کہ وہ اپنی زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے مگر اشرف غنی کی حکومت نے ہمیشہ بھارت کے اشاروں پر عمل کیا۔2014 کے بعد جب امریکا نے اپنی فوجی موجودگی کم کی تو افغانستان میں طالبان نے دوبارہ طاقت حاصل کرنا شروع کی۔

October 24, 2025

پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے افغان حکومت سے عملی اقدامات کا مطالبہ کردیا

پاکستان نے افغانستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ سرحدی کشیدگی اتفاقاً نہیں ہوئی بلکہ پڑوسی ملک جاری دہشت گردی کا نتیجہ ہے

1 min read

پاکستان نے افغانستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ سرحدی کشیدگی اتفاقاً نہیں ہوئی بلکہ پڑوسی ملک جاری دہشت گردی کا نتیجہ ہے

اگر افغانستان نے دہشت گرد گروہوں کے خلاف عملی کارروائی نہ کی تو ریاستِ پاکستان مؤثر جواب دینے کا بھرپور حق رکھتی ہے

October 14, 2025

ریاستِ پاکستان نے افغانستان سے متعلق اپنا موقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ سرحدی کشیدگی اتفاقاً نہیں ہوئی بلکہ پڑوسی ملک افغانستان سے جاری دہشت گردی کا نتیجہ ہے۔ اسی تناظر میں وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری دستاویز میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ افغان حکومت کے حالیہ بیانات کا مقصد دہشت گردی کے اصل ذامہ داروں، سرپرستوں سے توجہ ہٹانا اور عالمی برادری کو گمراہ کرنا ہے۔۔

وزارتِ خارجہ پاکستان نے کہا کہ جب 2021 میں طالبان نے افغانستان کا کنٹرول سنبھالا تو پوری دنیا نے اپنے سفارت خانے بند کر دیے لیکن پاکستان نے اپنا سفارتی مشن کھلا رکھتے ہوٗے طالبان حکومت کا بھرپور ساتھ دیا اور انخلا کے دوران غیر ملکیوں کو محفوظ راستہ فراہم کیا۔ اسی طرح ریاستِ پاکستان نے بین الاقوامی سطح پر افغان عوام کے 9 منجمد اثاثے بحال کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ ہماری جانب سے امن، تجارت اور سرحدی تعاون کے لیے مسلسل کوششوں کے باوجود افغان سرزمین ٹی ٹی پی اور بی ایل اے جیسے دہشت گرد گروہوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ بن چکی ہے۔
افغان حکومت کی جانب سے کیے گئے وعدوں کے مطابق کہ وہ ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گروہوں کے خلاف کاروائی کریں گے۔ تاہم، دیکھا جائے تو افغان حکومت نے ابھی ابھی تک اپنے وعدے پورے نہیں کیے۔

دستاویز کے مطابق ٹی ٹی پی کے سربراہ نور ولی محسود افغانستان میں طالبان حکومت کی سرپرستی میں زندگی گزار رہے ہیں اور اسے باقاعدہ فنڈنگ بھی کی جا رہی ہے۔ ریاستِ پاکستان نے افغان حکومت کو دہشت گرد ٹھکانوں کے واضح شواہد بھی فراہم کیے لیکن ان کے خلاف عملی اقدامات کے بجائے انکو مزید مضبوط کیا جارہا ہے۔

یہ بھی کہا گیا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی میں اضافہ ہو رہا ہے اور جون 2024 سے اب تک افغان صوبوں نورستان، کنڑ، ننگرہار، پکتیا، خوست اور پکتیکا سے 4000 سے زائد دہشت گردوں کی پاکستان میں دراندازی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جبکہ بنوں، ڈی آئی خان اور بلوچستان میں حالیہ حملوں میں متعدد افغان شہری بھی ملوث پائے گئے۔

پاکستان نے واضح طور پر کہا کہ ہم نے چار دہائیوں سے زائد عرصے تک 50 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کی، تجارت میں سہولت دی، تعلیمی مواقع فراہم کرتے ہوئے افغانستان کی تعمیرِ نو میں اہم کردار ادا کیا۔ لیکن افسوس ناک امر یہ ہے کہ افغان حکومت نے پاکستان کے احسن اقدامات کا جواب دہشت گردانہ کاروائیوں سے دیا۔

دستاویز میں یہ بھی گیا ہے کہ پاکستان سفارت کاری اور مذاکرات پر یقین رکھتا ہے مگر اپنی خودمختاری اور شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
اگر افغانستان نے دہشت گرد گروہوں کے خلاف عملی کارروائی نہ کی تو ریاستِ پاکستان مؤثر جواب دینے کا بھرپور حق رکھتی ہے۔

پاکستان نے افغان طالبان سے اس چیز کی اپیل بھی کی کہ وہ پڑوسی و اسلامی ہونے کی حیثیت سے ذمہ دارانہ رویہ اپنائیں، دہشت گردوں کے خلاف عملی اور مؤثر اقدامات کریں، اور خطے کے امن و استحکام کے قیام کے لیے دیگر ممالک بالخصوص پاکستان کے ساتھ تعاون کریں۔

دیکھیں: اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 30 دہشت گرد ہلاک

متعلقہ مضامین

ہنگو بم دھماکے میں ایس پی اسد زبیر، ان کے گن مین داؤد اور ڈرائیور عاطف جامِ شہادت نوش کرگئے

October 24, 2025

علی ترین نے کہا ہے کہ پی سی بی اور پی ایس ایل مینجمنٹ نے انہیں ایک قانونی نوٹس بھیجا تھا، جس میں مذکور تھا کہ وہ بورڈ کے خلاف تنقیدی بیانات واپس لیتے ہوئے معافی مانگیں

October 24, 2025

سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں 8 دہشت گردوں ہلاک اور 5 زخمی ہوئے

October 24, 2025

معاہدے کے مطابق قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

October 24, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *