ہنگو بم دھماکے میں ایس پی اسد زبیر، ان کے گن مین داؤد اور ڈرائیور عاطف جامِ شہادت نوش کرگئے

October 24, 2025

علی ترین نے کہا ہے کہ پی سی بی اور پی ایس ایل مینجمنٹ نے انہیں ایک قانونی نوٹس بھیجا تھا، جس میں مذکور تھا کہ وہ بورڈ کے خلاف تنقیدی بیانات واپس لیتے ہوئے معافی مانگیں

October 24, 2025

سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں 8 دہشت گردوں ہلاک اور 5 زخمی ہوئے

October 24, 2025

معاہدے کے مطابق قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

October 24, 2025

ماہرین کے مطابق یہ انکشاف اس حقیقت کو مزید تقویت دیتا ہے کہ افغانستان نہ صرف دہشت گرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے بلکہ وہاں سے پاکستان کے خلاف منظم کارروائیاں بھی کی جا رہی ہیں۔

October 24, 2025

پاکستان نے بارہا کابل حکومت کو متنبہ کیا کہ وہ اپنی زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے مگر اشرف غنی کی حکومت نے ہمیشہ بھارت کے اشاروں پر عمل کیا۔2014 کے بعد جب امریکا نے اپنی فوجی موجودگی کم کی تو افغانستان میں طالبان نے دوبارہ طاقت حاصل کرنا شروع کی۔

October 24, 2025

پاکستان نے افغانستان پر سرحد پار دہشت گردی میں ملوث ہونے کا الزام عائد کردیا

پاکستان نے افغان طالبان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے اور سرحد پار دراندازی میں مدد کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ٹی ٹی پی کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کردیا

1 min read

پاکستان نے افغان طالبان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے اور سرحد پار دراندازی میں مدد کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ٹی ٹی پی کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کردیا

وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات

October 15, 2025

پاکستان نے افغان حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ٹی ٹی پی کی سرپرستی کرتے ہوئے سرحد پار دہشت گردی میں انکی مدد کررہی ہے۔ سرکاری بیان کے مطابق پاکستان نے واضح اور دوٹوک انداز میں کہا ہے کہ ہر قسم کی جارحیت کا بروقت اور زبردست جواب دیا جائے گا۔

یہ اقدام عین اس وقت سامنے آیا ہے جب افغان سرزمین سے ٹی ٹی پی کے حملوں اور افغان بارڈر فورسز کی اشتعال انگیزیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

صبر کا امتحان اور فیصلہ کن موڑ

ریاستی اداروں کے مطابق موجودہ کشیدگی کوئی اتفاقی واقعہ نہیں بلکہ افغانستان سے ہونے والی طویل عرصے پر محیط دہشت گردی کا واضح نتیجہ ہے۔ تاریخ گاہ ہے پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کی معاونت کی ہے چاہے وہ 50 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی میزبانی کی صورت میں ہو، افغان اثاثوں کی منجمدی کے خلاف صدا بلند کرنے میں ہو یا علاقائی تجارت سے متعلق ہو۔ تاہم، پاکستان کا موقف ہے کہ افغان حکومت نے سلوک اور معاونت کا بدلہ دہشت گرد گروہوں کی صورت میں دیا ہے۔

یہاں تک کہ 2021 میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد بھی پاکستان نے کابل میں اپنا سفارت خانہ باقی رکھا اور غیر ملکی افواج و عوام کے انخلا میں معاونت بھی کی۔ مگر اسکے باوجود افغانستان نے ٹی ٹی پی کو دوبارہ منظم ہونے کے مواقع دیے جس کے نتیجے میں سرزمینِ پاکستان پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ٹی ٹی پی کی محفوظ پناہ گاہیں

سیکیورٹی اداروں کے مطابق افغانستان میں ٹی ٹی پی کے 60 سے زائد تربیتی اور عسکری کیمپ سرگرمِ عمل ہیں جو خاص طور پر نورستان، کنڑ، ننگرہار، پکتیکا، خوست اور پکتیا کے علاقوں میں واقع ہیں۔

حالیہ اعداد و شمار کے مطابق جون 2024 سے اب تک سرحد پار دراندازی کی کوششوں میں 36 فیصد اضافہ ہوا ہے اور افغان سرزمین پر عسکریت پسندوں کا 48 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ محتاط اندازے کے مطابق چار ہزار سے زائد مسلح جنگجو افغانستان سے خیبر پختونخوا میں داخل ہوئے ہیں۔

پاکستان کا کہنا ہے کہ ان دہشت گردی کے ٹحکانے متعدد مرتبہ افغان حکومت کو بھیجے گئے ہیں لیکن طالبان انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کا کوئی عملی و مؤثر اقدام کیا گیا۔ پاکستانی حکام کے مطابق افغانستان کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس نے ان کیمپوں کو ختم کرنے کے بجائے ان کی نگرانی اور حفاظت کر رہی ہے۔

ٹی ٹی پی سربراہ کی مبینہ موجودگی اور مالی معاونت

پاکستان نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ٹی ٹی پی کے سربراہ نور ولی محسود طالبان حکومت کی سرپرستی میں کابل میں مقیم ہیں اور انہیں ماہانہ 43 ہزار ڈالر کی مالی امداد دی جا رہی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ کابل میں حالیہ دھماکے کے بعد سوشل میڈیا پر نور ولی محسود کے زندہ ہونے کی اطلاعات ان کی کابل میں موجودگی کی تصدیق کرتی ہیں۔

مزید یہ کہ پاکستانی حکام کے مطابق افغان شہری اب خود بھی سرحد پار کارروائیوں میں براہ راست حصہ لے رہے ہیں۔ بنوں میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے ہیڈکوارٹر پر ہونے والے حالیہ حملے میں چھ میں سے تین حملہ آور افغان شہری تھے۔

ہتھیاروں کی منتقلی اور معاونت کے ثبوت

پاکستانی حکام کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ نیٹو فورسز کے چھوڑے گئے 7 ارب ڈالر کے ہتھیار طالبان کمانڈروں کے ذریعے ٹی ٹی پی اور بلوچ لبریشن آرمی کو فروخت کیے جا رہے ہیں۔ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ہونے والی کارروائیوں کے دوران ایم فور کاربائنز، ایم سولہ رائفلز، اور نائٹ وژن آلات برآمد ہوئے ہیں، جو انہی سے حاصل کیے گئے تھے۔

پاکستان کی جناب سے بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ انسداد دہشت گردی آپریشنز میں مارے گئے دہشت گردوں میں سے 207 افغان شہریوں کی شناخت ہوئی ہے، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ افغان سرزمین پاکستان مخالف دہشت گردی کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

سفارتی کوششیں اور افغان حکام کی خاموشی

پاکستانی حکام نے متعدد مرتبہ اس جانب توجہ دلائی کہ پاکستان نے امن برقرار رکھنے کے لیے ہمیشہ سفارتی، مذہبی اور قبائلی سطح پر رابطوں کو ترجیح دی۔ 2022 سے 2024 کے دوران مفتی تقی عثمانی، وزیر دفاع خواجہ آصف، اور وزیر داخلہ نقوی سمیت متعدد اعلیٰ سطحی وفود نے کابل کا دورہ کیا، تاکہ طالبان کو ٹی ٹی پی کے حملے روکنے پر راضی کیا جا سکے۔ تاہم، افغان حکومت کی مسلسل خاموشی اور غیر سنجیدگی طالبان کے ملوث ہونے واضح کرتی ہے۔

خودمختاری کے تحفظ کا غیر مبہم عزم

پاکستان نے ایک بار پھر علاقائی امن کے لیے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ ریاست کی خودمختاری اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ان کی اولین ترجیح ہے۔ پاکستانی حکام نے متنبہ کیا کہ ان کے صبر و تحمل کو کمزوری نہ سمجھا جائے اور ہر قسم کی اشتعال انگیزی کا بروقت اور زبردست جواب دیا جائے گا۔

پاکستان نے افغان وزیر خارجہ کے بھارت میں دیے گئے حالیہ بیانات کو تنگ نظری پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ افغانستان کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کیا ہے اور مشکل وقت میں تنہا چھوڑ دیا ہے۔

پاکستان نے افغان طالبان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ دوحہ معاہدے کی شرائط پر عمل کرتے ہوئے دہشت گرد گروہوں کو پناہ گاہیں فراہم کرنا بند کریں اور ایک ذمہ دار ہمسایہ ملک کا کردار ادا کریں۔

اختتامی نوٹ

پاکستانی بیان کا اختتام اس پیغام پر ہوا کہ اب بھی تاخیر نہیں ہوئی کابل کو چاہیے کہ وہ ایک برادر اسلامی ملک کے طور پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہو اور اپنی سرزمین پر موجود دہشت گرد گروہوں کے خلاف فوری اور قابل تصدیق کارروائی کرے۔

پاکستان نے افغانستان کی استحکام اور خوشحالی کی خواہش کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ اگر افغان حکومت کی ملی بھگت جاری رہی تو پاکستان اپنی مکمل دفاعی صلاحیت استعمال کرنے سے دریغ نہیں کرے گا۔ یہ بیان سفارتی کوششوں سے آگے بڑھ کر سیکیورٹی کے حوالے سے ایک فیصلہ کن تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے۔

دیکھیں: افغانستان میں دہشت گرد نیٹ ورک بے نقاب، پاکستان کا جوابی اقدام ناگزیر

متعلقہ مضامین

ہنگو بم دھماکے میں ایس پی اسد زبیر، ان کے گن مین داؤد اور ڈرائیور عاطف جامِ شہادت نوش کرگئے

October 24, 2025

علی ترین نے کہا ہے کہ پی سی بی اور پی ایس ایل مینجمنٹ نے انہیں ایک قانونی نوٹس بھیجا تھا، جس میں مذکور تھا کہ وہ بورڈ کے خلاف تنقیدی بیانات واپس لیتے ہوئے معافی مانگیں

October 24, 2025

سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں 8 دہشت گردوں ہلاک اور 5 زخمی ہوئے

October 24, 2025

معاہدے کے مطابق قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

October 24, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *