اقوامِ متحدہ کی مطابق طالبان ایک مسلح تحریک سے شفاف اور جواب دہ ریاستی نظام کی طرف منتقل ہونے میں ناکام رہے ہیں اور ان کے سکیورٹی اداروں میں احتساب کا شدید فقدان ہے۔

August 11, 2026

پنجگور میں انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے 5 خوارج کو ہلاک کر دیا، ہلاک دہشت گردوں میں اہم کمانڈر بھی شامل ہے۔

August 11, 2026

مکہ دفاعی معاہدے نے بھارت اور اسرائیل کی تزویراتی نیندیں اڑا دیں، بھارتی میڈیا نے اسے خطے میں طاقت کا نیا توازن قرار دے دیا۔

August 11, 2026

افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نے بدخشاں میں طالبان پر بڑے حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے 11 جنگجوؤں کو ہلاک اور 3 کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

August 11, 2026

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے اہم خوارج دہشت گرد زکریا کو ہلاک کر دیا ہے۔

August 11, 2026

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا ملک بھر کو ڈی چوک بنا دینے کا اعلان کوئی نیا رجحان نہیں بلکہ پی ٹی آئی کی اسی پرانی حکمتِ عملی کا تسلسل ہے جس میں ریاستی اداروں پر دباؤ ڈالنے کے لیے سڑکوں کا رخ کرنا معمول رہا ہے۔

August 11, 2026

کوہاٹ کینٹ میں دہشت گردوں کی ڈرون حملوں کی مذموم کوشش؛ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دی

کوہاٹ کینٹ میں حساس تنصیبات پر ڈرون حملوں کی کوشش ناکام، سکیورٹی فورسز نے اینٹی ڈرون سسٹم کے ذریعے دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیا
کوہاٹ کینٹ میں حساس تنصیبات پر ڈرون حملوں کی کوشش ناکام، سکیورٹی فورسز نے اینٹی ڈرون سسٹم کے ذریعے دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیا

کوہاٹ کینٹ میں ٹی ٹی پی دہشت گردوں کی ڈرون حملوں کی کوشش۔ سیکیورٹی فورسز نے جدید ٹیکنالوجی سے دو ڈرون ناکارہ بنا دیے۔ تین شہری زخمی، صورتحال قابو می

March 13, 2026

کوہاٹ کینٹ میں دہشت گردوں نے حساس سکیورٹی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیتے ہوئے ڈرون حملوں کی ایک مربوط کوشش کی، جسے سکیورٹی فورسز نے جدید اینٹی ڈرون سسٹمز کے ذریعے کامیابی سے ناکام بنا دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق مذکورہ حملہ آور ٹی ٹی پی کے دہشت گرد تھے جنہیں مبینہ طور پر افغان سرزمین سے حمایت حاصل تھی، جنہوں نے صبح سویرے کینٹ کے مختلف مقامات کو ہدف بنانے کے لیے سادہ ساختہ خودکش ڈرونز کا استعمال کیا۔

واقعات کے تسلسل کے مطابق دہشت گردوں نے صبح 07:55 بجے سے لے کر 09:30 بجے تک کوہاٹ فورٹ، پی اے ایف آفیسرز میس اور پی اے ایف کے رہائشی علاقوں کو متعدد بار نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ حملے کے دوران کوہاٹ فورٹ پر دو مرتبہ، پی اے ایف آفیسرز میس اور پی اے ایف کے رہائشی علاقے (ملحقہ لاگ ہاؤس/ایف ایس ایچ) پر ایک ایک بار ڈرونز کے ذریعے حملے کی کوشش کی گئی۔

سیکیورٹی فورسز نے بروقت جوابی کاروائی کرتے ہوئے اینٹی ڈرون سسٹم کے ذریعے دو ڈرونز کو الیکٹرانک طریقے سے جام کر کے فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا۔ اگرچہ ڈرونز کو ہدف تک پہنچنے سے روک دیا گیا، تاہم فضا میں ناکارہ ہونے والے ڈرونز کا ملبہ گرنے سے کوہاٹ فورٹ کے قریب تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق مجموعی طور پر ان حملوں میں کوئی بڑی جانی ہلاکت نہیں ہوئی اور سیکیورٹی تنصیبات مکمل طور پر محفوظ رہیں۔

یہ واقعہ اس بات کا غماز ہے کہ کالعدم تنظیمیں اب اپنی تخریبی کاروائیوں کے لیے جدید اور غیر روایتی طریقوں کا انتخاب کر رہی ہیں، تاہم سکیورٹی اداروں کی جانب سے نصب اینٹی ڈرون نیٹ ورک ان خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر فعال ہے۔ واقعہ کے بعد کوہاٹ کینٹ اور گردونواح میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کر دیے گئے ہیں، جبکہ حساس مقامات کی نگرانی میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر اطلاع دیں۔

متعلقہ مضامین

اقوامِ متحدہ کی مطابق طالبان ایک مسلح تحریک سے شفاف اور جواب دہ ریاستی نظام کی طرف منتقل ہونے میں ناکام رہے ہیں اور ان کے سکیورٹی اداروں میں احتساب کا شدید فقدان ہے۔

August 11, 2026

پنجگور میں انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے 5 خوارج کو ہلاک کر دیا، ہلاک دہشت گردوں میں اہم کمانڈر بھی شامل ہے۔

August 11, 2026

مکہ دفاعی معاہدے نے بھارت اور اسرائیل کی تزویراتی نیندیں اڑا دیں، بھارتی میڈیا نے اسے خطے میں طاقت کا نیا توازن قرار دے دیا۔

August 11, 2026

افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نے بدخشاں میں طالبان پر بڑے حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے 11 جنگجوؤں کو ہلاک اور 3 کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

August 11, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *