وزارتِ دفاع نے ایک اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کے تعاون سے 9P140 اوراگان میزائل سسٹم کو ایک طویل کے بعد دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے۔ اس تاریخی منصوبے میں پاک فوج کے تکنیکی ماہرین نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
اس کامیابی کے ساتھ ہی اسلحہ کو مؤثر طریقے سے چلانے کے لیے افرادی قوت بھی تیار کرلی گئی ہے۔ جس میں 25 اہلکاروں نے کامیابی کے ساتھ تربیت مکمل کی۔
ترجمان کے مطابق یہ اقدام ملک کی قومی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کی سمت میں ایک اہم پیشرفت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تربیت یافتہ اہلکاروں کو جدید اسلحے کے استعمال کے لیے جامع تربیت بھی دی گئی ہے۔
دیکھیں: پاک فوج نے اسپین بولدک اور کرم میں افغان طالبان کے حملے ناکام بنا دیے؛ متعدد ہلاک