سوات ایکسپریس وے پر آج صبح کے وقت ایک المناک حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں 15 افراد جاں بحق جبکہ 8 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
ڈی ایس پی نورالامین نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
ٹرک تیز رفتاری کے باعث بے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گرا، جس کے نتیجے میں 15 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
جبکہ زخمی ہونے والوں کو پولیس اور مقامی لوگوں نے مل کر بٹ خیلہ اسپتال منتقل کردیا ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق ٹرک میں بحرین سے تعلق رکھنے والے خانہ بدوش سفر کر رہے تھے، جن میں سے متعدد زخمیوں کی حالت سنگین بتائی جا رہی ہے۔
دیکھیں: پی ٹی آئی کی دوہری سیاست: خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی آپریشنز کی مخالفت