جنگ بندی کا ناجائز فائدہ اُٹھاتے ہوئے پاکستان میں گھسنے کی کوشش کرنے والے 50 کے قریب دہشت گردوں کو پاک فوج نے ہلاک کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے دہشت گرد پاکستان میں داخل ہو کر دہشتگردانہ کاروائیاں کرنا چاہتے تھے۔
واضح رہے کہ یہ آپریشن عارضی جنگ بندی کے دوران کیا گیا ہے۔ دہشت گردوں نے جنگ بندی کے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سرحد پار کرنے کی کوشش کی، جسے پاک فوج نے بروقت کاروائی کرتے ہوٗے اور انکی دراندازی کو ناکام بناتے ہوئے مہمند ایجنسی میں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
اطلاعات کے مطابق یہ آپریشن خفیہ معلومات کی بنیاد کیا گیا، جس میں دہشتگردوں کے ایک بڑی تعداد کو ہلاک کیا گیا، اسی طرح پاک فوج نے دہشتگردوں کے متعدد عارضی ٹھکانوں کو بھی تباہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز افغان طالبان نے عارضی جنگ بندی کی درخواست کی تھی، جسے پاکستان نے قبول کیا تھا۔ تاہم دہشتگردوں نے اس موقع کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے سرحد پار کرنے کی کوشش کی، جسے پاک فوج نے فوری اور مؤثر کارروائی کر کے ناکام بنا دیا۔
دیکھیں: پاکستان افغانستان جنگ کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنائیں: زلمے خلیل زاد