وزیر دفاع خواجہ آصف نے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا پاکستان اور افغانستان نے سرحد پار دہشت گردی کے خاتمے پر اتفاق کر لیا ہے۔
وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اس قدر اضافہ ہوگیا تھا کہ جنگ کی صورت جنگ کی صورت پیدا ہوگئی تھی۔ تاہم گزشتہ روز ہونے والے مذاکرات میں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دہشت گردی کا یہ سلسلہ جلد از جلد بند ہونا چاہیے اور باہم اتفاق سے گرد گروہوں کے خلاف اقدامات کیے جائیں گے۔
وزیرِ دفاع نے انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا پاک افغان حکام نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ دونوں ممالک مؤثر اور سنجیدہ اقدامات کرتے ہوئے دہشت گرد گروہوں کے خلاف سخت کاروائی کریں گے تاکہ خطہ امن و استحکام کی جانب گامزن ہوسکے۔
مذکورہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاک افغانستان سرحد پر دہشت گردی کے واقعات میں سنگین حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ مستقبل میں بھی ایسے واقعات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ طور پر اقدامات کیے جائیں گے۔