پچھلے پانچ سال میں بہت کچھ بدل گیا ہے۔ اگلے پانچ سال میں سب کچھ بدل سکتا ہے۔

October 29, 2025

یومِ جمہوریہ کے موقع پر پاکستانی حکام نے طیب اردوغان سمیت ترک عوام کو 102 ویں یومِ جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی

October 29, 2025

قبل ازیں اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے ڈھٹائی اختیار کرتے ہوئے الٹا حماس پر ہی امن معاہدے کی خلاف وزری کا الزام عائد کردیا اور اپنی افواج کو غزہ پر فوری اور بڑے حملے کا حکم دیا تھا۔

October 29, 2025

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا تھا سعودی وژن 2030 کے اہداف اور پاکستان کی کامیاب معیشت ایک دوسرے سے منسلک ہیں

October 29, 2025

وفاقی وزیر عطا تارڑ کے مطابق پاکستان کے پیش کردہ شواہد مضبوط اور ناقابلِ تردید تھے مگر افغان وفد نے الزام تراشی اور عدمِ سنجیدگی کا رویہ اپنائے رکھا

October 29, 2025

امریکی حکام کے مطابق مذکورہ واقعہ دورانِ سفر پیش آیا، جب بھارتی شہری نے دو کم عمر بچوں کو نقصان پہنچانے کی غرض سے ان پر حملہ کیا

October 29, 2025

دہشت گردی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا؛ پاک افغان استنبول مذاکرات ناکام ہو گئے

وفاقی وزیر عطا تارڑ کے مطابق پاکستان کے پیش کردہ شواہد مضبوط اور ناقابلِ تردید تھے مگر افغان وفد نے الزام تراشی اور عدمِ سنجیدگی کا رویہ اپنائے رکھا

1 min read

امریکی حکام کے مطابق مذکورہ واقعہ دورانِ سفر پیش آیا، جب بھارتی شہری نے دو کم عمر بچوں کو نقصان پہنچانے کی غرض سے ان پر حملہ کیا

ایف بی آئی کے بوسٹن ڈویژن نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے

October 29, 2025

ترکی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری چار روزہ مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد نے دورانِ مذاکرات سرحد پار سے ہونے والے دہشت گردانہ واقعات کے شواہد پیش کرتے ہوئے ان گروہوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا، تاہم افغان وفد یقین دہانی اور تحریری معاہدے سے کتراتے رہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ استنبول مذاکرات میں کوئی قابلِ عمل حل اور نتیجہ سامنے نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دورانِ مذاکرات دوحہ معاہدے میں کیے گئے وعدوں کی یاد دہانی اور سرحد پار سے ہونے والے حملوں کو روکنے کی ضمانت طلب کی لیکن طالبان وفد نے بارہا مرتبہ اس سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی۔

عطا تارڑ کے مطابق پاکستان کے پیش کردہ شواہد مضبوط اور ناقابلِ تردید تھے مگر افغان وفد نے الزام تراشی اور عدمِ سنجیدگی کی پالیسی اپنائے رکھی۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ افغان حکام اپنے عوام کو ایک مرتبہ پھر غیر یقینی اور بدامنی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔

وفاقی وزیر عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان دہشت گرد گروہوں اور انکے سہولت کاروں کے خلاف فیصلہ کُن کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی اور شہریوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے لہذا امن وامان کے لیے ہر طرح کے اقدامات کیے جائیں گے۔

وفاقی وزیر عطا تارڑ نے اس موقع پر ثالثی کا کردار ادا کرنے پر ترکی، قطر کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ خطے کے امن و امن کے لیے آپکی کوششیں لائقِ صد تحسین ہے۔

دیکھیں: طالبان کے اندرونی مسائل اور مالی مفادات نے استنبول مذاکرات کو لگ بھگ ناکام بنا دیا

متعلقہ مضامین

پچھلے پانچ سال میں بہت کچھ بدل گیا ہے۔ اگلے پانچ سال میں سب کچھ بدل سکتا ہے۔

October 29, 2025

یومِ جمہوریہ کے موقع پر پاکستانی حکام نے طیب اردوغان سمیت ترک عوام کو 102 ویں یومِ جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی

October 29, 2025

قبل ازیں اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے ڈھٹائی اختیار کرتے ہوئے الٹا حماس پر ہی امن معاہدے کی خلاف وزری کا الزام عائد کردیا اور اپنی افواج کو غزہ پر فوری اور بڑے حملے کا حکم دیا تھا۔

October 29, 2025

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا تھا سعودی وژن 2030 کے اہداف اور پاکستان کی کامیاب معیشت ایک دوسرے سے منسلک ہیں

October 29, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *