پاکستان اور سعودی عرب نے اقتصادی تعلقات میں مزیدبہتری لانے کے لیے 6 ارب ڈالر کے منصوبے پر معاہدہ کر لیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور محمد بن سلمان نے کے درمیان اہم ملاقات ریاض میں منعقد فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کانفرنس کے موقع پر ہوئی، جہاں اس معاہدے سے متعلق تفصیلی گفتگو کے بعد 6 ارب ڈالر کے منصوبے پر اتفاق کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ منصوبے کے تحت سعودی عرب نے 6 ارب ڈالر کا اعلان کیا ہے۔ جس سے پاکستانی معیشت کو استحکام اور توانائی کے شعبے میں بہتری لائی جائے گی۔
It was a great pleasure and honor to meet my brother, His Royal Highness Crown Prince Mohammed bin Salman, in Riyadh today.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 27, 2025
We reaffirmed the enduring strength of the Pakistan–Saudi Arabia brotherly bonds and discussed ways to further expand this historic and time-tested… pic.twitter.com/dYdqylsalw
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات محض اقتصادی یا تجارت تک ہی محدود نہیں ہیں بلکہ برادرانہ اور مذہبی بنیادوں پر قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مزکورہ منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری، تجارت، توانائی اور دفاعی شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دے گا۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اس موقع پر کہا کہ سعودی وژن 2030 کے اہداف اور پاکستان کی کامیاب معیشت ایک دوسرے سے جُڑے ہیں اور دونوں ممالک خطے میں پائیدار استحکام اور خوشحالی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھیں گے۔
دیکھیں: اعلیٰ سطحی سعودی وفد کا دورہ پاکستان؛ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا اعلان